کولکاتہ، 21 مارچ (یو این آئی) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 18ویں سیزن کا آغاز ہفتہ کو ایڈن گارڈنز اسٹیڈیم میں دفاعی چیمپئن کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) اور رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے درمیان ہائی وولٹیج میچ سے ہوگا، جہاں کے کے آر آر سی بی کے خلاف جیت کے ساتھ شروعات کرنے کی کوشش کرے گا۔تین بار کے آئی پی ایل چیمپئن کے کے آر کی قیادت کرنے والے اجنکیا رہانے خطاب کو برقرار رکھنے کی پوری کوشش کریں گے۔ ان کی ٹیم کے پاس بہت مضبوط بیٹنگ لائن اپ ہے جس میں تجربہ کار سنیل نارائن سرفہرست ہیں اور کوئنٹن ڈی کوک اپنی شاندار فارم کو جاری رکھنے کی امید کر رہے ہیں۔ رہانے اور وینکٹیش ائیر مڈل آرڈر میں ٹیم کو استحکام فراہم کریں گے، جبکہ میچ فنشر رنکو سنگھ، آندرے رسل اور رمندیپ سنگھ ڈیتھ اوورز میں اہم کردار ادا کریں گے۔جنوبی افریقہ کے تیز گیندباز اینریچ نورٹجے کی قیادت میں باؤلنگ اٹیک میں ہرشیت رانا، ویبھو اروڑہ اور ورون چکرورتی ہوں گے۔ کے کے آرکی اسپن بولنگ کی مضبوطی ٹیم کی طاقت کو ظاہر کرتی ہے، جس میں نارائن اور چکرورتی ایڈن گارڈنز گراؤنڈ پر اپنا جادو بکھیر سکتے ہیں۔اس دوران آر سی بی کی کمان رجت پاٹیدار کے ہاتھوں میں ہوگی۔ جو اب بھی اپنی پہلی آئی پی ایل جیت کی تلاش میں ہیں۔ بنگلورو میں واقع یہ فرنچائز اپنی اننگ کو آگے بڑھانے کے لیے وراٹ کوہلی، فل سالٹ، لیام لیونگ اسٹون اور پاٹیدار کی بلے بازی پر انحصار کرے گی۔ گزشتہ سیزن میں 741 رنز بنانے والے کوہلی اپنی بلے بازی سے شائقین کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔
آر سی بی کے آل راؤنڈرز میں شمار کرونال پانڈیا، جیکب بیتھل اور ٹم ڈیوڈ اپنے دونوں شعبوں میں بہترین کارکردگی کے لیے جانے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ جوش ہیزل ووڈ اور بھونیشور کمار کی ٹیم میں شمولیت نے آر سی بی کی تیز گیند بازی کی دھار کو مزید تیز کر دیا ہے، جو آئی پی ایل کے افتتاحی میچ میں کے کے آر کی دھماکہ خیز بیٹنگ لائن اپ کو روکنے کی پوری کوشش کریں گے۔تاہم، تجربہ کار فرنٹ لائن اسپنر کی عدم موجودگی مہمانوں کے لیے چیلنجز کا باعث بن سکتی ہے۔ایڈن گارڈنز کھیلوں کی دنیا میں اپنے ہائی اسکورنگ میچوں کے لیے جانا جاتا ہے۔ اس گراؤنڈ میں گزشتہ سیزن میں 200 رنز کے ہندسے کو پار کرنے والے آٹھ سکور دیکھنے کو ملے۔ یہ پچ بلے بازوں کے لیے بہت سازگار ہے، حالانکہ جیسے جیسے میچ آگے بڑھتا ہے اسپنرز کو پچ سے فائدہ ملنے کی امید ہے۔محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ میچ کے دوران بارش ہوسکتی ہے جس سے دونوں ٹیموں کی حکمت عملی متاثر ہوسکتی ہے۔
کے کے آر اور آر سی بی کی ٹیمیں درج ذیل ہیں-
کولکاتہ نائٹ رائیڈرز: منیش پانڈے، اجنکیا رہانے (کپتان)، رنکو سنگھ، انگکرش رگھوونشی، روومن پاول، انوکول رائے، رمندیپ سنگھ، وینکٹیش ائیر، معین علی، سنیل نارائن، آندرے رسل، کوئنٹن ڈی کوک، رحمان اللہ گرباز، لونیت سسودیا، ورون چکرورتی، مینک مارکنڈے، دیبھو ارورا، ہرشیت رانا، اینریچ نورٹجے، اسپینسر جانسن، چیتن سکاریا۔