نئی دہلی، 06 مئی (یو این آئی)کھیلو انڈیا یوتھ گیمز 2025 انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے ساتھ شراکت دار، یورواسپورٹ برائے اسٹریمنگ رائٹس کھیل انڈیا ایونٹس عالمی توجہ مبذول کر رہے ہیں۔ پہلی بار، بہار میں منعقد ہونے والے کھیلو انڈیا یوتھ گیمز 2025 کو اولمپک ڈاٹ کام پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔ کھیلو انڈیا یوتھ گیمز 2025 نے اسٹریمنگ رائٹس کے لئے بین الاقوامی اولمپک کمیٹی ، یوراوسپورٹ کے ساتھ شراکت داری والے کھیلو انڈیا ایونٹس عالمی توجہ مبذول کر رہے ہیں۔ پہلی بار، بہار میں منعقد ہونے والے کھیلو انڈیا یوتھ گیمز 2025 کو اولمپک ڈاٹ کام پر براہ راست نشر کیا جائے گا اور ہائی لائٹس ڈسکوری کی ملکیت والے یورواسپورٹ پر دکھائی جائیں گی۔یہ پہلا موقع ہے جب یورواسپورٹ کھیلو انڈیا ایونٹ سے منسلک ہے۔ معروف اسپورٹس چینل روزانہ یوتھ گیمز یووا کی جھلکیاں (فیڈ) ٹیلی کاسٹ کرے گا۔ کھیلو انڈیا یور گیمز کا ساتواں ایڈیشن انڈر 18 ایونٹ ہے۔ 10 ہزار سے زیادہ شرکاء 27 میڈل اسپورٹس اور ایک ڈیمو اسپورٹ – ای اسپورٹس میں حصہ لے رہے ہیں۔ Olympic.com/Olympic Channel کے جنرل منیجر کوسٹاس کارویلاس نے کہا، “ہم کھیلو انڈیا یوتھ گیمز 2025 کے Olympic.com پر لائیو اسٹریم کی میزبانی کرتے ہوئے بے حد خوش ہیں۔ یہ ایک بہت ہی دلچسپ ایونٹ ہے اور ہم اسے اپنے ناظرین کے سامنے دکھانے اور بہار کے جذبے کو بلند کرنے میں مدد کرنے پر بہت خوش ہیں۔انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے اولمپکس ڈاٹ کام پر کھیلو انڈیا یوتھ گیمز کی لائیوا سٹریمنگ کے علاوہ گیمز کے ارد گرد خصوصی کہانیاں اور سوشل میڈیا سرگرمیاں تخلیق کرنے کے لیے پروڈیوسرز کی ایک ٹیم بھیجی ہے۔
انہوں نے دیگر کھیلوں کے علاوہ سیپکٹکروں کا انتخاب کیا ہے جو کھیلو انڈیا یوتھ گیمز میں میڈل ایونٹ کے طور پر اپنا آغاز کر رہا ہے۔ آئی او سی ہندوستان کے مقامی کھیلوں جیسے گتکا (مارشل آرٹ) اور مل کھمب پر بھی توجہ دے رہا ہے۔ اس سے کھیلو انڈیا کو عالمی سامعین تک پہنچانے میں مدد ملے گی۔
کھیلو انڈیا براعظمی اور اولمپک چیمپئن بننے کے لیے ایک منظم منصوبے کے ذریعے ٹیلنٹ کا پتہ لگانے اور نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو تیار کرنے کا ایک مشن ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ہندوستان نے 2036 کے سمر اولمپکس کی میزبانی کے لیے بولی لگائی ہے۔









