بھوپال:18؍ستمبر:وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا کہ وزیر اعظم مسٹرنریندر مودی کی رہنمائی میں مدھیہ پردیش کے ہر خطہ میں ترقی کی گنگا بہ رہی ہے۔ اس بدلتے وقت میں، عالمی پلیٹ فارمز پر مسٹرمودی کا اعزاز ملک کے ہر ایک باشندے کا اعزاز ہے۔ ملک تیزی سے تیسری طاقتور معیشت بننے کی جانب بڑھ رہا ہے۔ وزیر اعظم مسٹرمودی اپنے 75ویں یوم پیدائش پر بدھ کو قبائلی علاقے دھار میں پی ایم مترا پارک کا سنگ بنیاد رکھ کر مدھیہ پردیش کے باشندگان کو منفرد سوغات دی ہے ۔ اس سے 6لاکھ کپاس پیدا کرنے والے کسانوں کو براہ راست فائدہ پہنچے گا تقریباً3لاکھ سے زیادہ براہ راست اور بالواسطہ روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ اس سلسلے میں، آج کٹنی کے قبائلی علاقے کو 233 کروڑ روپے سے زیادہ لاگت کے ترقیاتی کاموں کی سوغات مل رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ وزیر اعظم مسٹرمودی نے اپنی زندگی کا ایک – ایک دن ملک کے باشندگان کی خدمت کے لیے وقف کر دیا ہے۔ ان کی سالگرہ کی یاد میں 2 اکتوبر تک پورے ملک میں سیوا پکھواڑا کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ ریاست کی تمام مائیں اور بہنیں اپنے لئے تھوڑا وقت نکالیں اور ہیلتھ کیمپوں میں اپنی جانچ کروائیں۔ یہاں مہنگی سے مہنگی جانچ ،ادویات اور علاج مفت ہوگا۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو جمعرات کو کٹنی کے بڑوارہ میں ترقیاتی کاموںکے افتتاح اور بھومی پوجن پروگرام کو خطاب کر رہے تھے۔
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ ریاستی حکومت صنعت کاری کو فروغ دینے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ گذشتہ دنوں مائننگ کانکلیو کے ذریعہ، کٹنی ضلع نے 56,000 کروڑ کی سرمایہ کاری حاصل کی ہے۔ یہاں کاروبار اور تجارت کے امکانات بنے ہیں۔