بنگلورو 27جنوری: مرکزی حکومت نے مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی ایکٹ (منریگا) کو وکست بھارت-روزگار اور آجیویکا مشن (گرامین) (وی بی-جی رام جی) بل 2025 متعارف کرایا ہے۔ کانگریس سمیت مختلف اپوزیشن پارٹیوں نے اس منصوبہ سے مہاتما گاندھی کا نام ہٹائے جانے کی مخالفت کر رہی ہے۔ اس مخالفت کے درمیان کرناٹک کی کانگریس حکومت نے تمام گرام پنچایتوں کے نام مہاتما گاندھی پر رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ منگل (27 جنوری) کو بنگلورو میں منریگا کا نام بدلے جانے کے خلاف کانگریس نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
اس موقع پر کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے کہا کہ ’’کانگریس پارٹی اور ریاستی حکومت نے مہاتما گاندھی کا نام ہمیشہ زندہ رکھنے کے لیے ریاست کے تمام گرام پنچایتوں کا نام مہاتما گاندھی کے نام پر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔‘‘ منریگا اسکیم کو پھر سے شروع کرنے کے مطالبے کو لے کر بنگلورو کے فریڈم پارک میں کانگریس کے ایک بڑے احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے واضح طور پر کہا کہ ’’آنے والے دنوں میں گرام پنچایتوں کا نام مہاتما گاندھی کے نام پر رکھا جائے گا۔