سرسیہ (سمستی پور): رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں عبادت کا شوق عمر کا محتاج نہیں ہوتا، اس کی ایک خوبصورت مثال سرسیہ کے معروف دینی شخصیت مولانا مفتی شفیق احمد صاحب کی صاحبزادی عزیزہ ماہرہ سلمہا نے پیش کی ہے۔ انہوں نے محض سات سال کی عمر میں اس رمضان المبارک کے تمام روزے رکھ کر قابلِ تحسین ہمت اور دینی جذبہ کا مظاہرہ کیا ہے۔علاقہ کے لوگوں نے اس کم سن بچی کے اس عمل کو خوشی اور مسرت کے ساتھ سراہا ہے اور اسے والدین کی بہترین دینی تربیت کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ عزیزہ ماہرہ سلمہا کو صحت و عافیت کے ساتھ دین پر قائم رکھے اور انہیں نیک، صالحہ اور باعمل بنائے۔









