بھوپال، 20 مئی (رپورٹر) ریاستی اسمبلی انتخابات میں پانچ ماہ باقی ہیں۔ پہلے ہی رہنماؤں کے درمیان لفظی جنگ تیز ہو چکی ہے۔ جمعہ کو بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری کیلاش وجے ورگیہ نے سابق وزیر اعلی کمل ناتھ اور دگ وجے کو بوڑھا کہہ کر طنز کیا۔ اس پر کانگریس لیڈر نوری خان نے ایک متنازعہ بیان دیتے ہوئے وجے ورگیہ کو جانور کی طرح بتا دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بی جے پی کے جنرل سکریٹری کیلاش وجے ورگیہ کی تقریر کے دوران الفاظ بگڑ گئے۔ انہوں نے کمل ناتھ اور د گ وجئے سنگھ کو بوڑھا کہہ کر طنز کیا۔
وجے ورگیہ نے کہا کہ کانگریس پارٹی ہے۔ کمل ناتھ اور د گ وجے سنگھ کا نام لیے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے دو جاسوس بولوں،بوڑھا بولوں،کیا بولوں،گھوم رہے ہیں۔ 75-75 سال کی عمر ہے، وہ جب چلتے ہیں تو خالی چال ہی دیکھ لو آپ ۔ جب کمل ناتھ جی چلیں تو ان کی ویڈیو نکال لینا اور جب شیوراج جی چلیں تو ان کا ویڈیو نکال لینا، رفتار سے پتہ چل جائے گا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کتنی تیز ہے۔
وہیں کانگریس لیڈر نوری خان نے کیلاش وجے ورگیہ کے بیان پر سوشل میڈیا پر جوابی وار کیا ہے۔نوری خان نے لکھا کہ عمر ہونے کے باوجود دونوں کے چہروں پر حیرت انگیز رونق ہے، لیکن کیلاش جی، آپ جو خود کو جوان سمجھتے ہیں، کبھی کبھی آئینے میں غور سے دیکھیں، آپ کا چہرہ جانوروں جیسا ہو گیا ہے۔ اور مجھے یہ بتانے کی بھی ضرورت نہیں کہ میں نے آپ کا موازنہ کس جانور سے کیا ہے۔ تصویر میں صاف نظر آرہا ہے۔ خان نے کیلاش وجے ورگیہ کو فیس یوگا کرنے کا مشورہ دیا ہے۔