نئی دہلی14جون: احمد آباد میں ایئر انڈیا طیارہ حادثہ پر یوگ گرو بابا رام دیو نے بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’میرے علم میں یہ بات آئی ہے کہ ترکیہ کی ایک ایجنسی ہے جو طیاروں میں مینٹیننس کا کام کرتی ہے۔ ایسا تو نہیں ہے کہ ترکیہ نے اس کے ذریعہ دشمنی نکالی ہو، کہیں اس نے کوئی سازش تو نہیں رچی ہے۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ’’ہندوستان کو اب اس طرح کے حساس معاملوں میں غیر ملکی کمپنیوں کی مداخلت کو روکنا ہوگا۔‘‘ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ بابا رام دیو احمد آباد طیارہ حادثہ میں ترکیہ کے ملوث ہونے کی بات کیوں کر رہے ہیں۔ دراصل ترکیہ کی کمپنی ’ترکش ٹیکنک‘ عالمی ہوا بازی کی خدمات فراہم کرنے والی ایک کمپنی ہے۔ ہندوستان میں بھی کچھ ایئر لائنز کا اس کمپنی کے ساتھ معاہدہ تھا لیکن کچھ تنازعات کے بعد معاہدہ ختم کر دیا گیا۔ اگر ایئر انڈیا کی بات کی جائے تو ایئر لائنس بوئنگ 777 کے بیڑے کو مینٹیننس کے لیے ’ترکش ٹیکنک‘ کے پاس بھیجتی تھی۔ اس میں بنیادی دیکھ بھال، بحالی اور ریٹروفٹ کا کام کیا جاتا تھا۔ حالانکہ ایئر انڈیا ترکش کمپنی کے ساتھ ساتھ ہندوستان کی ایئر انڈیا انجنیئرنگ سروسز لمیٹڈ (اے آئی ای ایس ایل) اور کچھ دیگر ممالک میں بھی طیاروں کی مینٹیننس کرواتی تھی۔
کیرتی گنورکر سن فارما کے منیجنگ ڈائریکٹر مقرر
ممبئی، 14 جون، (یو این آئی) فارما کمپنی سن فارماسیوٹیکل انڈسٹریز لمیٹڈ اور اس کے ذیلی اداروں نے منیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر مسٹر کیرتی گنورکر کی تقرری کا اعلان کیا ہے۔