بھوپال 12فروری:’’ مجلس اقبال‘‘ اور’’آکار‘‘ کے مشترکہ زیر اہتمام’’کہانی پاٹھ‘‘کا انعقاد14فروری بروز سنیچر شام چار بجے نریش مہتا ہال ہندی بھون بھوپال میں کیا گیا ہے۔ پروگرام کی صدارت جناب اقبال مسعود فرمائیں گے۔ ڈاکٹر نرنجن شروتری بطور مہمان خصوصی شرکت فرمائیں گے۔نظامت کے فرائض محمود ملک انجام دینگے۔پروگرام میں افسانہ نگار مظفر صدیقی کااستقبال کیاجائے گا، اس کے علاوہ آنند کمار تیواری ، نفیسہ سلطانہ انا، اور رانی سمیتا اپنی کہانیاں پڑھ کرسنائیں گی۔پروگرام کے منتظمین نے اداب نواز لوگوں سے شرکت کی درخواست کی ہے۔









