نئی دہلی، 16 جون (یواین آئی) لائف انشورنس کمپنی کینرا ایچ ایس بی سی لائف انشورنس کمپنی لمیٹڈ نے تیز گیند باز جسپریت بمراہ اور ان کی اہلیہ اور مشہور اسپورٹس پریزنٹر سنجنا گنیشن کو اپنا نیا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا ہے۔کمپنی نے آج یہاں کہا کہ اس جوڑی کی نمائندگی رائز ورلڈ وائیڈ کے ذریعہ کی جارہی ہے۔ یہ پارٹنرشپ کمپنی کے مقصد پر مبنی برانڈ اپروچ کو مزید مضبوط کرتی ہے اور اس کے بنیادی آئیڈیا ‘پرومیسس کا پارٹنریعنی زندگی کے ہر موڑ پر بھروسے مند ساتھ نبھانے والے ساتھی، کو موثر طریقے سے پیش کرتی ہے۔کمپنی کا ماننا ہے کہ بمراہ اور سنجنا کا رشتہ اعتماد، ذمہ داری اور عزم جیسی اقدار پر مبنی ہے، وہی اقدار جو نہ صرف ان کے کھیل میں عمدگی کی پہچان ہے، بلکہ لائف انشورنس سیکٹر کی روح سے بھی میل کھاتے ہیں۔ کینرا ایچ ایس بی سی لائف انشورنس کے مطابق، یہ حقیقی زندگی کا جوڑا اس سوچ کی عکاسی کرتا ہے کہ ضرورت کے وقت ایک ساتھ کھڑا ہونا ہی ایک حقیقی ‘پرومیسس کا پارٹنر‘ کی اصل پہچان ہے۔شراکت داری پر بات کرتے ہوئے، بمراہ نے کہا، “ہر وعدہ، چاہے وہ میدان پر ہویا زندگی میں، ایک ذمہ داری کے ساتھ آتا ہے۔ سنجنا اور میں ہمیشہ سے پہلے سے منصوبہ بناکر چلنے اور ہر دور میں ایک دوسرے کا ساتھ دینے پر یقین رکھتے ہیں۔ ایسے میں کینرا ایچ ایس بی سی لائف انشورنس کے ساتھ یہ شراکت داری ہمارے لیے ایک ہموار اور فطری وابستگی جیسا ہے۔ کمپنی یہ سمجھتی ہے کہ لوگوں کے لئے مسلسل موجود رہنا کتنا اہم ہے، بالکل ویسے ہی جیسے ایک سچے ساتھی کو ہونا چاہیے۔
سنجنا نے کہا، “میرے لئے ایک سچے ساتھی کا مطلب ہے ایسا ساتھ، جس پر ہر حالات میں بھروسہ کیا جاسکے، صرف اس وقت نہیں جب سب کچھ آسان ہو، بلکہ اس وقت بھی جب حالاے مشکل ہوں۔ یہ سوچ مجھے کینرا ایچ ایس بی سی لائف انشورنس اور ان کے ‘پرومیسس کا پارٹنر‘ فلاسفی سے جڑنے کے لئے متاثر کرتی ہے۔ یہ اس طرز زندگی کی عکاسی کرتا ہے جسے جسپریت اورمیں جیتے ہیں، سوچ سمجھ کر منصوبہ بندی کرنا، ایک دوسرے کا سہارا بننا اورمستقبل کے لئے تیار رہنا۔ مجھے فخر ہے کہ میں ایک ایسے پیغام کا حصہ بن رہی ہوں، جو آج کے دور میں بہت متعلقہ اور سچا ہے۔”