جمعیۃ علماء ضلع بھوپال دفتر کے نزدیک مسجد عمر کے سامنے اور اسی طرح بھوپال ضلع کی تینوں تحصیلوں میں کیمپ لگا کر جمعیۃ علماء ہند کی ممبر سازی مہم زور و شور سے جاری۔اسی تسلسل میں آج جمعہ کو جمعیۃ علماء ضلع بھوپال کے دفتر کے قریب مسجد عمر سمتا نگر بھانپور کے سامنے اور اسی طرح ضلع بھوپال کی تینوں تحصیلوں میں کیمپوں کا انعقاد کر کے جمعیۃ علماء ہند کی ممبر سازی مہم جو کافی وقت سے پوری تندہی سے بھوپال ضلع میں جاری ہے مزید ممبر سازی کر کے اس مہم کو تقویت دی گئی۔جمعیۃ علماء ضلع بھوپال کے صدر حافظ محمد اسمعیل بیگ نے بتایا کہ جمعیۃ علماء مدھیہ پردیش کے صدر حاجی محمد ہارون کی سرپرستی میں پورے صوبہ میں ممبر سازی کا کام کیا جا رہا ہے،اسی سلسلہ میں ضلع بھوپال میں بھی پورے جوش و خروش کے ساتھ ممبر سازی مہم کو انجام دیا جا رہا ہے۔ ضلع صدر نے مزید بتایا کہ ہندوستان کے مسلمانوں کی سب سے بڑی اور سب سے قدیم تنظیم جمعیۃ علماء ہند کا ممبر بن کر خود کو اور جمعیۃ علماء ہند کو مضبوط کرنے کا کام کیا جا رہاہے، اسی سلسلہ کا آج کا پروگرام بھی تھا اسی طرح بھوپال ضلع کی تینوں تحصیلوں بیرسیہ،کولار ، اور حضور میں بھی اس اہم کام کو انجام دیا گیا، پہلے جمعہ میں جمعیۃ کے تعلق سے بیانات ہوئے پھر اعلانات ہوئے اور ممبر سازی کی گئی ۔اس موقعہ پر ضلعی جمعیۃ کے تمام ممبران نے ممبر سازی کے عمل کو ہر ممکن طریقہ سے انجام دیا اور مستقل انجام دے رہے ہیں۔