درگ چھتیس گڑھ۔ 05؍مئی: دوسری جنگ عظیم کے بعد پیشنگوئی کی گئی تھی کہ تیسری جنگ پانی کے لئے ہوگی ۔ سوال یہ پوچھا جاتا تھا کہ یہ جنگ کہاں ، کیسے اور کب شروع ہوگی ۔ مگر کبھی معقول جواب نہیں ملا ۔ اسلئے قیاس آرائیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا کے جنگ عرب سے شروع ہوگی کیونکہ عرب میں پانی کی بہت قلت ہے ۔ جانکاروں کو یہ قیاس مطمئین نہیں کرسکا ۔ ایران عراق کی جنگ سے لے کر روس یوکرین کی جنگ تک کوئی بھی جنگ پانی کی طرف اشارہ تک نہیں کرتی ۔ بائیس اپریل پچیس کو پہلگام پر دھشتگروں کے حملے کے بعد بھی حالات اور جنگ کا پانی سے کوئی لینا دینا نہیں تھا ۔ لیکن بھارت سرکار نے پہلی بار دھشت گردی کا نوٹس لیا اور پاکستان کو منھ توڑ جواب دینے کا پلان بنایا تو سب سے پہلے بھارت سے گزر کر پاکستان میں داخل ہونے والی ندیوں کا پانی روکنے کا اعلان کردیا ۔ پاکستان کے اندرونی حالات پہلے ہی بہت خراب ہیں ۔ فوج اور سیاست دانوں کے درمیان بہت بڑی کھائی ہے ۔ عوام فوج کو قطعئی پسند نہیں کرتے ۔ پاکستانی فوج ظالم فوج ہے جو اپنے ہی ملک کے عوام پر ظلم ڈھاتی ہے ۔ سیاست دان فوج کے غلام ہیں ۔
پاکستانی عوام فوج اور سیاست دانوں کے درمیان پیس رہے ہیں ۔ مہنگائ کمر توڑ رہی ہے ۔ بلوچیوں نے ناک میں دم کر رکھا ہے تو یہ جںگ کے خطرے نے پاکستان کی چولیں ہلادی ہیں ۔ اوپر سے پاکستانی سیاست دانوں کے بیوقوفیانہ بینات سے ساری دنیا میں پاکستان کا مذاق اڑایا جارہا ہے ۔ لیکن پاکستانی سیاست دان شرمندہ ہونے کی بجائے اور احمقانہ بیانات دے رہے ہیں ۔ بھارت کے پاکستان کو پانی نہ دینے کے اعلان سے پاکستان کی سرکار اور سیاست دان بوکھلا گئے ہیں ۔ اور بھارت کو للکار رہیں ہیں کے اگر ہمارا پانی بند کیا گیا تو ان ندیوں میں بھارتیوں کا خون بہا دیں گے وغیرہ وغیرہ ۔ فوج کو عوام ،سیاست دانوں اور صحافیوں سے لوہا لینا پڑ رہا ہے ۔ گولا بارود اور فنڈ کی کمی نے فوج کی راتوں کی نید حرام کر رکھی ہے ۔ جو فوج نے عمران خان کو جیل میں ٹھوس دیا تھا اب وہ حالات کو قابو میں کرنے کے لئے عمران خان کو جیل سے نکالنا چاہتی ہے لیکن عمران خان نے فوج کے سامنے ایسی شرائط رکھ رکھدی ہیں کے سانپ کے منھ میں چھچوندر کے مصداق نگلی جائے نہ اگلی جائے ۔ بھارت نے پاکستان کی کمزوریوں کو اچھی طرح بھاپ لیا ہے ۔ لیکن بھارت سرکار اپنی جانب سےکوئی قدم نہیں اٹھائے گی ۔
بھارت کی جانب سے لگائی گئی پابندیوں اور پانی کی تنگی کے باعث پاکستانی عوام فوج سے بغاوت پر آمادہ ہوجائے گے تو فوج بوکھلاہٹ میں بھارت پر حملہ کرسکتی ہے اور یہ جنگ تاریخ میں پانی کے لئے لڑی جانے والی جنگ کہلائے گی ۔ بھارت پاکستان کو منھ توڑ جواب دے گا ۔ بنگلہ دیش کی طرح بلوچیوں کی مدد کرے گا ۔ پی او کے کو پاکستان سے آ زاد کرائے گا ۔ پاکستان کے ٹکڑے ہوجائے گے ۔ پاکستان اپنی دھمکیوں کو عملی جامہ پہنا کر نیوکلیر بم کا استمعال کرے گا تو نیست و نابود ہو جائے گا ۔ نقصان بھارت کا بھی ہوگا کتنا کیا اور کیسا ہوگا یہ وقت بتائے گا ۔ پہلگام میں پاکستان کا اقدام آ بیل مجھے مار کی مانند ہے ۔ جسکا خمیازہ اب پاکستان کو ہر حال میں بھگتنا پڑے گا ۔ الللہ خیر کرے ۔