نیویارک، 21 اگست (یو این آئی ) سارہ ایرانی اور اینڈریا واواسوری نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایگا سویٹیک اور کیسپر روڈ کی جوڑی کو شکست دے کر یو ایس اوپن مکسڈ ڈبلز کا ٹائٹل برقرار رکھا۔سارہ ایرانی اور اٹلی کی اینڈریا واواسوری کی جوڑی نے بدھ کی رات مکسڈ ڈبلز کے فائنل میں تیسری سیڈ پولینڈ کی ایگا سویٹیک اور ناروے کی کیسپر روڈ کو 6-3، 5-7، 10-6 سے شکست دی۔اس سے قبل سویٹیک اور روڈ کی تیسری سیڈ جوڑی نے پہلے سیمی فائنل میں ٹاپ سیڈ جیسیکا پیگولا اور جیک ڈریپر کو ٹائی بریکر میں 3-5، 5-3، 10-8 سے شکست دی۔