بنگلورو، 18 اپریل (یو این آئی) رائل چیلنجرز بنگلور اور پنجاب کنگز کے درمیان جمعہ کو ہونے والا انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل)2025 کا 34 واں میچ یہاں بارش کی وجہ سے تاخیر سے شروع ہوا اور14اوور تک محدود کردیاگیا۔ بنگلورو نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 14اوور میں 9وکٹ کے نقصان پر 95رن بنائے۔ بنگلورو کی طرف ٹم ڈیوڈ نے سب سے زیادہ ناٹ آئوٹ 50رن بنائے ۔ ایک وقت ایسا لگ رہا تھا کہ بنگلورو کی پوری ٹیم 70رن کے اندر سمٹ جائے گی کیونکہ بنگلورو کے 9وکٹ صرف 63رن پر گر گئے تھے لیکن آخری وکٹ کے لئے ٹم ڈیوڈ اور ہیزل ووڈ نے 32رن کی شراکت کی۔ وراٹ کوہلی صرف ایک رن بناسکے اس کے علاوہ رجت پاٹیدار نے 23رن بنائے باقی کوئی بھی بلے باز ٹک نہیں سکے۔