لکھنؤ:19؍مئی:آئی پی ایل کے 61ویں میچ میں لکھنؤ سپر جائنٹس نے سن رائزرس حیدرآباد کو 206 رنز کا ہدف دیا ہے۔ ایکانا اسٹیڈیم میں حیدرآباد نے ٹاس جیت کر بولنگ کا انتخاب کیا۔ لکھنؤ نے مقررہ 20 اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 205 رنز بنائے۔ اوپنرز مچل مارش (65) اور ایڈن مارکرم (61) نے نصف سنچریاں بنائیں۔ نکولس پورن نے 45 رنز بنائے۔ ایشان ملنگا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔جوابی پاری کھیلتے ہوئے سن رائزرس حیدرآبادنے 13 اوور کے بعد 3 وکٹ پر 148 رن بنالئے تھے۔ ہینرک کلاسن27رن بناکر کریز پر موجود تھے۔ ایشان کشن 35 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے اور ابھیشیک 59 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ دونوں کو دگویش راٹھی نے آؤٹ کیا۔دریں اثنا8ویں اوور میں ابھیشیک شرما اور دگویش راٹھی کے درمیان میدان میں جھگڑا ہوا۔ ابھیشیک کو آؤٹ کرنے کے بعد، دگویش نے کاپی بک کا جشن منایا۔ اس پر ابھیشیک کو غصہ آگیا اور دونوں کے درمیان جھگڑا شروع ہوگیا۔ فیلڈ امپائرز نے مداخلت کی۔ ولیم اوورکے نے دوسرے اوور میں اتھروا تایاڈے (13 رنز) کو کیچ دے دیا۔