حیدرآباد:27؍مارچ: لکھنؤ سپر جائنٹس نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 18 ویں سیزن میں اپنی پہلی جیت درج کی۔ جمعرات کو ٹیم نے سن رائزرز حیدرآباد کو اس کے ہوم گراؤنڈ میں 5 وکٹوں سے شکست دی۔ 34 رنز کے عوض 4 وکٹیں لینے والے شاردول ٹھاکر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔قبل ازیں ٹریوس ہیڈ (47)، انیکیت ورما (36) اور نتیش کمار ریڈی (32) کی دھماکہ خیز اننگز کی بدولت سن رائزرس حیدرآباد نے جمعرات کو انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے 2025 کے ساتویں میچ میں انڈین سپر جائنٹس کو جیت کے لئے 191 رن کا ہدف دیا۔ آج یہاں لکھنؤ سپر جائنٹس کے کپتان رشبھ پنت نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ سن رائزرس حیدرآباد کی بیٹنگ کی شروعات نہیں رہی اور اس نے صرف 15 رن پر دو وکٹ گنوائے دیئے۔ شاردول ٹھاکر نے شروع میں ابھیشیک شرما (چھ) اور ایشان کشن (صفر) کو آؤٹ کرکے حیدرآباد کو بڑا جھٹکا دیا۔ اس کے بعد نتیش کمار ریڈی نے ٹریوس ہیڈ کے ساتھ مل کر اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان تیسری وکٹ کے لیے 61 رن کی شراکت ہوئی۔ آٹھویں اوور میں پرنس یادو نے ٹریوس ہیڈ کو آؤٹ کر کے اس شراکت داری کا خاتمہ کیا۔ ٹریوس ہیڈ نے 28 گیندوں پر پانچ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 47 رن بنائے۔ ہینرک کلاسن (26) کو 12ویں اوور میں پرنس یادیو نے رن آؤٹ کیا۔ 15 ویں اوور میں روی بشنوئی نے نتیش کمار ریڈی کو بولڈ کر کے حیدرآباد کی ایک بڑا اسکور بنانے کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ نتیش کمار ریڈی نے 28 گیندوں میں 32 رن بنائے۔ ابھینو منوہر (2) کو شاردول ٹھاکر نے آؤٹ کیا۔ انیکیت ورما نے 13 گیندوں میں 5 چھکے لگا کر (36) رن بنائے۔ کپتان پیٹ کمنز نے چار گیندوں پر 18 رن کی اننگز کھیلی۔ ہرشل پٹیل (12) ناٹ آؤٹ رہے۔ سن رائزرس حیدرآباد نے مقررہ 20 اووروں میں نو وکٹ پر 190 کا چیلنجنگ اسکور بنایا۔
لکھنؤ سپر جائنٹس کی جانب سے شاردول ٹھاکر نے چار وکٹ لیے۔ اویش خان، دگویش راٹھی، روی بشنوئی اور پرنس یادو نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔