گوہاٹی:26؍مارچ:دفاعی چیمپئن کولکتہ نائٹ رائیڈرز (KKR) نے IPL-18 میں اپنی پہلی جیت درج کی ہے۔ ٹیم نے بدھ کو راجستھان رائلز (RR) کو 8 وکٹوں سے شکست دی۔ کوئنٹن ڈی کاک نے لگاتار دو چھکے لگا کر ٹیم کو فتح دلائی۔گوہاٹی کے برساپارا کرکٹ اسٹیڈیم میں کولکتہ نے 152 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 17.3 اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ کک 97 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ انگکرش رگھوونشی 22 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔راجستھان نے ٹاس ہارنے کے بعد بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اووروں میں 8 وکٹ پر 151 رنز بنائے۔ دھرو جریل 33 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ یشسوی جیسوال نے 29 اور کپتان ریان پراگ نے 25 رنز بنائے۔ کولکتہ کی جانب سے ہرشیت رانا، ویبھو اروڑہ، معین علی اور ورون چکرورتی نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
قبل ازیں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے گیند بازوں ہرشیت رانا، ویبھو ارونا، ورون چکرورتی اور معین علی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے راجستھان رائلز کو انڈین پریمیئر لیگ( آئی پی ) 2025 کے چھٹے میچ میں بدھ کو 151 رنز کے اسکور تک محدود کر دیا۔آج کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے کپتان اجنکیا رہانے نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کے لیے آتے ہوئے، یشسوی جیسوال اور سنجو سیمسن کی اوپننگ جوڑی نے راجستھان رائلز کے لیے پہلے وکٹ کے لیے 33 رن جوڑے۔ ویبھو اروڑہ نے چوتھے اوور میں سیمسن (13) کو آؤٹ کر کے کولکتہ کو پہلی کامیابی دلائی۔ اس کے بعد کپتان ریان پراگ بیٹنگ کے لیے آئے اور آٹھویں اوور میں ورون چکرورتی کے ہاتھوں وکٹ کیپر ڈی کاک کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو کر پویلین بھیجے گئے۔ ریان نے 15 گیندوں میں تین چھکوں کی مدد سے (25) رنز بنائے۔ اگلے ہی اوور میں معین علی نے یشسوی جیسوال کو آؤٹ کر کے پویلین بھیج دیا۔ یشسوی نے 24 گیندوں میں دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے (29) رنز بنائے۔ 10ویں اوور میں وینندو ہسرنگا (چار) کو ورون نے آؤٹ کیا۔ پانچویں وکٹ کے طور پر نتیش رانا (آٹھ) کو معین علی نے بولڈ کیا۔ شوبھم دوبے (نو) کو ویبھو نے آؤٹ کیا۔ 19ویں اوور کی پہلی گیند پر ہرشیت رانا نے دھرو جریل کو آؤٹ کر کے راجستھان کو بڑا دھچکا دیا۔ دھرو جوریل نے 28 گیندوں پر پانچ چوکوں کی مدد سے 33 رنز بنائے۔ 19 ویں اوور کی پہلی گیند پر شمرون ہیٹمائر (سات) کی شکل میں راجستھان نے اپنا آٹھواں وکٹ گنوادیا۔ 20ویں اوور کی پانچویں گیند پر اسپینسر جانسن نے جوفرا آرچر (16) کو آؤٹ کرکے راجستھان کو نواں دھچکا دیا۔ راجستھان رائلز نے مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹ پر 151 رنز بنائے۔
کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی جانب سے ہرشیت رانا، ویبھو ارونا، ورون چکرورتی اور معین علی نے دو دو وکٹ حاصل کئے۔ اسپینسر جانسن نے ایک وکٹ حاصل کیا۔