احمد آباد:21؍مئی:آئی پی ایل میں آج گجرات ٹائٹنز نے چنئی سپر کنگز کو جیت کے لیے 230 رنز کا ہدف دیا ہے۔ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ٹاس ہارنے کے بعد بیٹنگ کا انتخاب کرتے ہوئے گجرات نے 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 229 رنز بنائے۔
تادم تحریرجواب میں چنئی نے11اوورمیں 6 وکٹ میں نقصان پر 123 رن بنا لیے ہیں۔ ڈیولڈ بریوس اورانشل کمبوز کریز پر موجود ہیں۔ شیوم دوبے47، کارتک شرما 19، میتھیو شارٹ 24، رتوراج گائیکواڈ 16، اور ارول پٹیل اور سنجو سیمسن بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔گجرات کے لیے سائی سدرشن نے 53 گیندوں میں 84 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں سات چوکے اور چار چھکے شامل تھے۔ کپتان شبمن گل نے بھی 37 گیندوں میں 64 رنز بنائے اور دونوں نے پہلی وکٹ کے لیے 125 رنز جوڑے۔









