ممبئی:3؍مئی:آئی پی ایل ٹورنامنٹ میں5 بار کی چیمپئن ممبئی انڈین آئی پی ایل 2024کے پلے آف کی دوڑ سے باہر ہو گئی ہے۔ ٹیم کو کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے 24 رنز سے شکست دی۔ کولکتہ نے 12 سال بعد وانکھیڑے گراؤنڈ میں ممبئی کو شکست دی۔ اس گراؤنڈ پر نائٹ رائیڈرز کی آخری جیت ممبئی کے خلاف 2012 میں ہوئی تھی۔جمعہ کوکھیلے گئے میچ میں ممبئی نے ٹاس جیت کر گیند بازی کافیصلہ کیا۔ کولکتہ 19.5 اوور میں 169 رن پر آل آؤٹ ہوگئی۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 18.5 اوور میں 145 رن ہی بناسکی اور 24رن سے میچ ہار گئی ۔ مچل اسٹارک نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ ورون چکرورتی، سنیل نارائن اور آندرے رسل نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔ ایم آئی کے لیے سوریہ کمار یادو نے 35 گیندوں میں 56 رنزکی نصف سنچری بنائی۔کے کے آر کی جانب سے وینکٹیش ایر نے 52 گیندوں پر 70 رنز کی نصف سنچری اسکور کی جبکہ منیش پانڈے نے 31 گیندوں پر 42 رنز بنائے۔ نووان تھشارا اور جسپریت بمراہ نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔ ہاردک پانڈیا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ ایک وکٹ پیوش چاولہ کے حصے میں آئی۔مچل اسٹارک نے 19ویں اوور میں 3 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے ٹم ڈیوڈ، پیوش چاولہ اور جسپریت بمراہ کو آؤٹ کیا۔18 اوور کے بعد ممبئی نے 7 وکٹ پر 138 رنز بنا لیےتھے۔ ٹم ڈیوڈ اور جیرالڈ کوٹزی کریز پر موجود تھے۔ یہاں سے ممبئی کو جیت کے لیے 12 گیندوں پر 32 رنز درکارتھے۔ممبئی نے 16ویں اوور کی تیسری گیند پر 7واں وکٹ گنوا دیاتھا۔ یہاں سوریہ کمار یادو 56 رنز بنانے کے بعدآندرے رسل کے ہاتھوں وکٹ کیپر فل سالٹ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے ہاردک پانڈیا (ایک رن) کو بھی آؤٹ کیا۔ اس اوور کے بعد ممبئی کا اسکور 124/7 تھا۔سوریہ کمار نے 30 گیندوں میں ففٹی مکمل کی۔ انہوں نے سیزن میں اپنی تیسری نصف سنچری بنائی۔ سوریا کی یہ 24ویں آئی پی ایل ففٹی ہے۔