احمد آباد،3 جون (یواین آئی )آئی پی ایل کے فائنل مقابلے میںآج رائل چیلنجربینگلورونے پنجاب کو6رن سے شکست دیکر پہلی مرتبہ آئی پی ایل کاخطاب جیتا۔ 191رن کے مقررہ ہدف کاتعاقب کرتے ہوئے پنجاب کنگس کی ٹیم 20اوور میں 7وکٹ پر 184رن ہی بناپائی اورچھ رن سے میچ ہارگئی۔ پنجاب کی طرف سے ششانک سنگھ سب سے زیادہ 61رن بناکرناقابل شکست رہے، اس کے علاوہ جوش انگلس39 اورپربھ سمرن سنگھ 26رن بنائے۔ بینگلورو کی طرف سے بھونیشورکمار اور کنال پنڈیا نے 2-2وکٹیں حاصل کیں، اس کے علاوہ یش دیال ، ہیزل ووڈ اورشیفرڈ نے ایک ایک وکٹ حاصل کیں۔قبل ازیں وراٹ کوہلی (43)، کپتان رجت پاٹیدار (26)، جتیش شرما (24)، مینک اگروال (24) اور لیام لیونگ اسٹون (25) کی اننگز کی بدولت رائل چیلنجرز بنگلور نے منگل کو انڈین ایل آئی پی 205 کے فائنل میچ میں پنجاب کنگز کو جیتنے کے لیے 191 رنز کا ہدف دیا۔
آج پنجاب کنگز کے کپتان رجت پاٹیدار نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کے لیے آنے والی رائل چیلنجرز بنگلور کی شروعات اچھی نہیں رہی اور دوسرے ہی اوور میں اوپنر فل سالٹ (16) کا وکٹ گنوا بیٹھا۔ انہیں کائل جیمیسن نے آؤٹ کیا۔ اس کے بعد بیٹنگ کے لیے آئے مینک اگروال زیادہ دیر تک وراٹ کوہلی کا ساتھ نہ دے سکے اور 18 گیندوں پر 24 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ کپتان رجت پاٹیدارنے دو چھکے اور ایک چوکا لگا کر (26) رنز بنائے۔ وہ کائل جیمیسن کے ہاتھوں وکٹ کے پیچھے آؤٹ ہوئے۔ اپنی نصف سنچری کی جانب بڑھ رہے وراٹ کوہلی 15ویں اوور میں اپنی ہی گیند پر عظمت اللہ عمرزئی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ وراٹ کوہلی نے 35 گیندوں میں تین چوکے لگا کر 43 رنز کی اننگز کھیلی۔ کائل جیمیسن نے لیام لیونگسٹون (25) کو بھی 15 گیندوں پر آؤٹ کیا۔ جتیش شرما نے 10 گیندوں میں دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 24 رنز بنائے۔ وہ 18ویں اوور میں وجے کمار ویشک کے ہاتھوں بولڈ ہو گئے۔ روماریو شیفرڈ نے نو گیندوں میں 17 رنز بنائے اور 20ویں اوور میں عرشدیپ سنگھ کے ہاتھوں وکٹ کے پیچھے آؤٹ ہوئے۔ عرشدیپ سنگھ نے ایک ہی اوور میں رائل چیلنجرز بنگلور کے تین وکٹ لیے اور انہیں 200 رنز تک پہنچنے نہیں دیا۔ رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر صرف 190 رنز بنا سکی۔ عرشدیپ سنگھ اور کائل جیمیسن نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ وجے کمار ویشک، عظمت اللہ عمرزئی اور یوزویندر چہل نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔