ایتھنز (یونان)، 19 اکتوبر (یو این آئی ) ہندوستان کے غیر ملکی ٹریپ شوٹنگ کوچ اور سابق اولمپک چیمپئن پیٹر ولسن نے ایتھنز میں آئی ایس ایس ایف شاٹگن ورلڈ چیمپئن شپ 2025 میں زوراور سنگھ سندھو کے کانسی کا تمغہ جیتنے کے بعد اپنے وعدے کے مطابق اپنا سر منڈوایا۔ Olympics.com کے مطابق، ولسن، جو شاٹ گن شوٹنگ کی دنیا کے سب سے زیادہ بااثر ناموں میں سے ایک ہیں، نے وعدہ کیا تھا کہ اگر ان کا کوئی کھلاڑی عالمی چیمپئن شپ میں تمغہ جیتتا ہے تو وہ اپنا سر منڈوایئں گے۔ زوراور سنگھ سندھو کا کانسی کا تمغہ 2006 کے بعد عالمی چیمپئن شپ میں مردوں کے ٹریپ ایونٹ میں ہندوستان کا پہلا تمغہ ہے اور برطانوی لیجنڈ نے اپنے وعدے کے مطابق وعدہ پورا کیا۔ قابل ذکر ہے کہ ہندوستان کے زوراور سنگھ سندھو نے 48 سال کی عمر میں جمعہ کو آئی ایس ایس ایف شاٹگن ورلڈ چیمپئن شپ 2025 میں مردوں کے ٹریپ مقابلے میں کانسی کا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کی۔