کولمبو، 11 اپریل (یو این آئی) اسمرتی مندھانا کی (116) سنچری، ہرلین دیول (47)، جمائمہ روڈریگس (44) اور کپتان ہرمن پریت کور (41) کی شاندار گیندبازی کے بعد اسنیہ رانا (چار وکٹ) اور امن جوت کور (تین وکٹ) کی بدولت ہندوستانی ٹیم نے اتوار کو فائنل مقابلے میں سری لنکا کو 97 رنوں سے ہراکر سہ فریقی یک روزہ سیریز جیت لی۔343 کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی شروعات خراب رہی کیونکہ اس نے اپنی پہلی وکٹ ہسینی پریرا (0) کی کھو دی۔ پریرا کو امنجوت کور نے بولڈ آؤٹ کیا۔ اس کے بعد کپتان چماری اٹا پٹو بلے بازی کے لیے آئے اور وشمی گنارتنے کے ساتھ مل کر اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان دوسری وکٹ کے لیے 68 رنز کی شراکت ہوئی۔ امنجوت کور نے 14ویں اوور میں وشمی گنارتنے (36) کو بولڈ کرکے شراکت کا خاتمہ کیا۔ اس کے بعد نیلاکشی ڈی سلوا اور اتاپتو نے تیسری وکٹ کے لیے 73 رنز جوڑے۔ 24ویں اوور میں اسنیہ رانا نے چماری اٹاپٹو (51) کو آؤٹ کیا۔ ہرشیتھا سماراویکرما (26) اور دیومی وہنگا (چار) آؤٹ ہوئے۔ 33ویں اوور میں اسنیہ رانا نے نیلاکشی ڈی سلوا (48) کو آؤٹ کر کے سری لنکا کو چھٹی وکٹ دلائی۔ اس کے بعد سری لنکا کا کوئی بھی بلے باز ہندوستانی بولنگ اٹیک کے خلاف زیادہ دیر تک پچ پر نہیں ٹھہر سکا۔ انوشکا سنجیوانی (28) اور ملکی مدارا (0) آؤٹ ہوئے۔ سوگندھیکا کماری (27) اور پیومی وتسلا (نو) رن آؤٹ ہوئیں۔ ہندوستانی گیند بازوں نے سری لنکا کی پوری ٹیم کو 48.2 اوورز میں 245 رنز پر ڈھیر کر دیا اور میچ 97 رنز سے جیت لیا۔ اسمرتی مندھانا کو 116 رنز کی سنچری بنانے پر ‘پلیئر آف دی میچ’ کا ایوارڈ دیا گیا۔ ٹورنامنٹ میں 15 وکٹیں لینے والی اسنیہ رانا کو ‘پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ ملا۔ ہندوستان کی جانب سے اسنیہاؤ رانا نے چار اور امنجوت کور نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ شری چرانی نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
اس سے پہلے آج ہندوستانی خواتین ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کے لیے آتے ہوئے پرتیکا راول اور اسمرتی مندھانا کی اوپننگ جوڑی نے اچھی شروعات کی اور پہلی وکٹ کے لیے 70 رنز جوڑے۔ ہندوستان نے اپنا پہلا وکٹ 15ویں اوور میں پرتیکا راول (30) کی صورت میں گنوایا۔ انہیں انوکا راناویرا نے آؤٹ کیا۔ اس کے بعد ہرلین دیول بلے بازی کے لیے آئیں اور اسمرتی مندھانا کے ساتھ مل کر اننگز کو سنبھالا۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان دوسری وکٹ کے لیے 120 رنز کی شراکت ہوئی۔ 33ویں اوور میں دیومی وہنگا نے اسمرتی مندھانا کو آؤٹ کر کے سری لنکا کو دوسری کامیابی دلائی۔ اسمرتی مندھانا نے 101 گیندوں میں 15 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے سنچری (116) بنائی۔ اس کے بعد 37 ویں اوور میں دیومی وہنگا نے ہرلین دیول (47) کو، جو نصف سنچری بنانے والی تھیں، اپنی ہی گیند پر کیچ کر لیں۔ کپتان ہرمن پریت کور نے 30 گیندوں میں چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 41 رنز بنائے۔ انہیں سوگندھیکا کماری نے آؤٹ کیا۔ ہندوستان نے اپنا پانچواں وکٹ رچا گھوش (آٹھ) کی شکل میں گنوایا۔ 46ویں اوور کی آخری گیند پر سوگندھیکا کماری نے 29 گیندوں پر جمائمہ روڈریگز (44) کو آؤٹ کر کے سری لنکا کو چھٹی کامیابی دلائی۔ امنجوت کور (18) 12 گیندوں پر ساتویں وکٹ کے طور پر آؤٹ ہوئیں۔ ہندوستانی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں سات وکٹوں پر 342 رنز کا بڑا اسکور بنایا۔ سری لنکا کی جانب سے سوگندھیکا کماری ملکی مدارا اور دیومی ویہنگا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ انوکا رناویرا نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔