زول (جرمنی)، 29 مئی (یواین آئی) ہندوستانی ایتھلیٹس نے آئی ایس ایس ایف 2025 جونیئر ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین طلائی، چار چاندی اور چار کانسہ کے تمغوں سمیت کل 11 تمغے حاصل کیے۔جرمنی کے شہر زول میں 19 سے 27 مئی تک منعقد ہونے والے آئی ایس ایس ایف ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے لیے 57 رکنی ہندوستانی دستہ گیا تھا۔ ٹورنامنٹ میں نارائن نے 10 میٹر ایئر رائفل مکسڈ جونیئر ٹیم ایونٹ اور 10 میٹر ایئر رائفل جونیئر مرد ایونٹ میں بالترتیب چاندی اور کانسی کا تمغہ جیتا، جبکہ مکیش نے 25 میٹر ریپڈ فائر پسٹل جونیئر مرد ایونٹ میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ ایک اور ایتھلیٹ انوشکا ٹھاکر نے 50 میٹر تھری پی جونیئر خواتین ایونٹ کے فائنل میں کامیابی سے جگہ بنائی، لیکن فائنل میں ساتویں پوزیشن پر رہیں۔ٹورنامنٹ میں ہندوستان کی نمائندگی کرنے والے اکیڈمی کے تمام آٹھ ایتھلیٹس نے جی این ایس پی ایف کے فلیگ شپ پروگرام پروجیکٹ لیپ کے تحت تربیت حاصل کی تھی۔