سنکیانگ (چین)، 29 اگست (یو این آئی) ہندوستان کے جونیئر باکسروں نے چین کے سنکیانگ میں منعقدہ تیسرے ’بیلٹ اینڈ روڈ‘ انٹرنیشنل یوتھ باکسنگ گالا انڈر 17/انڈر-19/انڈر-3 کیمپ اور ٹورنامنٹ میں 7 سونے، 7 چاندی اور 12 کانسے کے تمغوں سمیت کل 26 تمغے جیتے ہیں۔ اس طرح انہوں نے وزن کے سبھی زمروں میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔لڑکیوں کی ٹیم نے 5 سونے، 5 چاندی اور 6 کانسے کے تمغوں کے ساتھ فائنل میں غلبہ حاصل کیا۔ لکشمی (46 کلوگرام)، رادھامنی (60 کلوگرام)، ہرنور (66 کلوگرام)، جیوتی (75 کلوگرام) اور انشیکا (80 کلوگرام) نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طلائی تمغے جیتے، جبکہ چندریکا (54 کلوگرام) کو چینی حریف کے خلاف چاندی کے تمغے پر اکتفا کرنا پڑا۔ 46 کلو گرام، 60 گرام ، 66 کلوگرام اور 80 کلو گرام زمروں میں کئی آل انڈیا مقابلوں میں اضافی چاندی اور کانسے کے تمغے یقینی بنائے، جس سے جونیئر لڑکیوں کے زمرے میں مضبوط بینچ اسٹرینتھ کا مظاہرہ ہوا۔ہندوستان نے 58 رکنی دستہ بھیجا ہے جو 20 لڑکوں اور 20 لڑکیوں پر مشتمل ہے، جس میں 12 کوچز، 5 معاون عملہ اور ایک ریفری اور جج شامل ہیں۔









