ممبئی، 7 مئی (یو این آئی) ہندوستانی کرکٹ برادری نے پاکستان اور پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر (پی او کے) میں ‘آپریشن سندور کے لیے بدھ کے روز حب الوطنی کے جذبے سے متحد ہوکر ملک کی مسلح افواج کے دہشت گردی کے نو لانچ پیڈ کو نشانہ بنانے پر غیر متزلزل حمایت کا اظہار کیا ہے ۔سابق ہندستانی اوپنر وریندر سہواگ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کیا، “دھرمو رکشتی رکھشتا جئے ہند کی سینا ‘آپریشن سندور’۔اسپنر ورون چکرورتی نے انسٹاگرام پر آپریشن سندور کی تصویر شیئر کی۔ہندستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے فوج کی تعریف کی۔ انہوں نے ایکس پر ‘جئے ہند (ہندستان کی فتح) لکھا اور آپریشن سندور کی تصویر شیئر کی۔ سابق کرکٹر آکاش چوپڑا اور پرگیان اوجھا عوامی سطح پر ہندوستانی مسلح افواج کی تعریف کرنے میں سب سے آگے تھے۔ ان میں سے ہر ایک نے سوشل میڈیا پر حب الوطنی کے پیغامات شیئر کیے، تمام نے “جئے ہند” لکھا۔