برسبین، 22 اگست (یو این آئی) سیانا جنجر (103) کی سنچری اننگز کے بعد ایمی ایڈگر (چار وکٹوں) کی شاندار کارکردگی کی بدولت آسٹریلیا اے ویمنز ٹیم نے ہفتے کو واحد ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کے کھیل کے اختتام پر دوسری اننگز کھیل رہی انڈیا اے کے 260 کے اسکور پر آٹھ وکٹ لے کر میچ پر آسان گرفت بنالی۔ اگرچہ انڈیا اے کو اب 254 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہے اور میچ دلچسپ موڑ پر پہنچ گیا ہے۔ آسٹریلیا نے کل کے اسکور پانچ وکٹوں پر 158 رنز سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ نکول فالٹم اور سیانا جنجر نے محتاط انداز میں کھیلتے ہوئے اپنی ٹیم کو مشکلات سے نکالا۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان چھٹے وکٹ کے لیے 112 رنز کی شراکت ہوئی۔ اس دوران نکوس فالٹم نے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ وی جے جوشیتا نے نیکوس فالٹم (54) کو بولڈ کر کے اس شراکت کا خاتمہ کیا۔ اس کے بعد میٹلن براؤن (22) اور جارجیا پریسٹوج کو منو منی نے اپنا شکار بنایا۔ اس دوران سیانا جنجر ایک سرے پر چم کر رنز بناتی رہیں۔ ایمی ایڈگر نویں وکٹ کے طور پر 13 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں۔ 77ویں اوور میں صائمہ ٹھاکر نے سیانا جنجر کو آؤٹ کر کے آسٹریلیائی ٹیم کی پہلی اننگز 305 کے اسکور پر ختم کر دی تاہم انہیں چھ رنز کی معمولی برتری حاصل ہو گئی۔انڈیا اے کی جانب سے صائمہ ٹھاکر نے تین وکٹ حاصل کئے۔ رادھا یادو اور منو منی نے دو دو وکٹ حاصل کئے۔ تیتاس سادھو، وی جے جوشیتا اور تنوشری سرکار نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ اس کے بعد شیفالی ورما اور نندنی کشیپ کی جوڑی نے انڈیا اے کے لیے پہلے وکٹ کے لیے 42 رنز جوڑے۔ سیانا جنجر نے نندنی کشیپ (12) کو آؤٹ کر کے اس شراکت داری کا خاتمہ کیا۔ ایمی ایڈگر نے 20 رنز دے کر دھارا گجر کو دوسرے وکٹ کے طور پر آؤٹ کیا۔ اس کے بعد شیفالی ورما ان کا اگلا شکار بنیں۔ شیفالی ورما نے 58 گیندوں میں دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 52 رنز کی اننگز کھیلی۔ تیجل ہسبنیس (39)، تنوشری سرکار (25)، منو منی (صفر) اور رادھا یادو 10 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں۔ آسٹریلیا اے کی جانب سے ایمی ایڈگر نے چار اور جارجیا پریسٹوج نے دو وکٹ حاصل کئے۔