رائے پور:17؍مارچ:انٹرنیشنل ماسٹرز لیگ 2025 کے فائنل میں سچن کی ٹیم نے برائن لارا کی ویسٹ انڈیز ماسٹرز کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔انٹرنیشنل ماسٹرز لیگ 2025 کے فائنل میں سچن کی ٹیم نے برائن لارا کی ویسٹ انڈیز ماسٹرز کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔ جیت کے بعد سچن، یوراج سنگھ اور عرفان پٹھان جیسے لیجنڈ کرکٹرز گراؤنڈ کا چکر لگا رہے تھے اور تماشائیوں سے مبارکباد قبول کر رہے تھے۔ اس منظر نے شائقین کرکٹ کو بہت سی یادیں تازہ کر دیں، جب سچن ہندوستانی ٹیم کا حصہ ہوا کرتے تھے۔فائنل میچ اتوار 16 مارچ کو چھتیس گڑھ کے دارالحکومت رائے پور کے شہید ویر نارائن کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ گرینڈ فائنل میں ویسٹ انڈیز ماسٹرز کے کپتان برائن لارا نے بھی شاندار بلے بازی کی۔ عمر رسیدہ کھلاڑیوں میں جوش و خروش کی کوئی کمی نظر نہیں آئی۔ کھلاڑی شاندار شاٹس کھیل کر اور وکٹیں حاصل کر کے میدان میں ماحول بناتے رہے۔
انڈیا ماسٹرز نے پہلے باؤلنگ کرتے ہوئے مخالف ٹیم ویسٹ انڈیز ماسٹرز کو 148/7 کے سکور پر روک دیا۔ ہدف کے تعاقب میں ماسٹر بلاسٹر ٹنڈولکر (25) اور امباتی رائیڈو (74) کے درمیان 67 رنز کی شراکت نے ہندوستان کو میچ میں مضبوط قدم جما دیا۔انڈیا ماسٹرز نے اپنی بلے بازی سے سب کو حیران کر دیا کیونکہ ٹنڈولکر اور رائیڈو نے بھرے اسٹیڈیم کے سامنے پرانے شاٹس کی یاد تازہ کر دی۔ جس کے لیے یہ کھلاڑی جانا جاتا ہے۔تنڈولکر نے اپنی سگنیچر کور ڈرائیو اور فلک سے اسٹیڈیم کو جوش و خروش سے بھر دیا۔ رائیڈو نے جارحانہ انداز اپنایا اور ویسٹ انڈیز ماسٹرز کی بولنگ کو تہس نہس کردیا۔ 51 سالہ اسٹار سچن نے اپنی 18 گیندوں کی اننگز کے دوران 2 چوکے اور ایک چھکا لگا کر شائقین کو خوش کردیا۔