رائے پور:23؍جنوری: بھارت نے اس سیریز میں نیوزی لینڈ کے خلاف مسلسل دوسری فتح حاصل کر لی۔ ٹیم نے کیویز کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔ بھارتی ٹیم نے 209 رنز کا ہدف 15.2 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔کپتان سوریہ کمار یادو نے 37 گیندوں پر ناقابلِ شکست 82 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ ایشان کشن نے 32 گیندوں پر 76 رنز بنائے۔ دونوں کے درمیان 122 رنز کی اہم شراکت ہوئی۔ ابھیشیک شرما بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے اور سنجو سیمسن 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 208 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے ناقابلِ شکست 47 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ رچن رویندرا نے 44 رنز بنائے۔ بھارت کی جانب سے کلدیپ یادو نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
میچ کا اسکور بورڈ:
سوریہ کمار یادو نے 23 گیندوں پر اپنے ٹی۔20 کیریئر کی 23ویں ففٹی اسکور کی۔ 23 میچوں کے بعد ان کے بلے سے نصف سنچری آئی۔ایشان کشن (32 گیندوں پر 76 رنز) نے 2 سال، 1 مہینہ اور 28 دن بعد ففٹی بنائی۔
جیک فاؤکس نے 67 رنز دے ڈالے، وہ ایک اننگز میں سب سے زیادہ رنز خرچ کرنے والے کیوی گیند باز بن گئے۔