بھوپال۔17؍اگست:(پریس ریلیز) 79ویں یومِ آزادی کے موقع پر جمعیۃ علماء مدھیہ پردیش کے ذریعے پرچم کشائی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں جمعیۃ علاء مدھیہ پردیش کے کارکنان نے حصّہ لیا۔ اِس موقع پر جمعیۃ علماء مدھیہ پردیش کے جنرل سکریٹری محمد کلیم ایڈوکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے سب سے پہلے ملکی باشندوں کو یومِ آزادی کی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ہمارے ملک کو آزادی بڑی جدوجہد اور قربانیوں کے بعد ملی ہے ہمیں اِس کی قدر کرنا چاہئے اور کچھ مٹھی بھر لوگ ملک کے ماحول میں فرقہ پرستی کا زہر گھول رہے ہیں اُن سے چوکنا و ہوشیار ورہنا چاہئے تاکہ ملک کی آزادی اور امن وامان سلامت رہے اور چند مٹھی بھر فرقہ پرست لوگوں کی وجہ سے ملک کا امن و بھائی چارہ ختم نہ ہو۔ ہندوستان پوری دنیا میں سب سے زیادہ خصوصیات و تہذیبوں والا ملک ہے۔ اگر ہم ملک کی مختلف خصوصیات کا فائدہ اُٹھائیں تو ہمارا ملک پوری دنیا میں اوّل نمبر بن سکتا ہے اور پوری دنیا میں سب سے زیادہ ترقی کرسکتا ہے۔ ہمیں بس اس بات کی ضرورت ہے کہ ہم سب ملک اور ملک کے سبھی شہریوں سے محبت کریں اور ملک میں امن اور بھائی چارہ قائم کرنے کی کوشش کریں۔ ، محمد کلیم ایڈوکیٹ نے اس موقع پر کہا کہ ہم سب ایک ساتھ مل کر ملک کی ترقی کے لیے کام کریں کیونکہ امن اور بھائی چارہ سے ہی ملک میں ترقی لائی جاسکتی ہے۔ ملک کو آزادی بڑی جدوجہد کے بعد ملی ہے، ملک کے باشندوں کو اِس کی قدر کرنی چاہئے۔
تقریب میں جمعیۃ علماء مدھیہ پردیش کے دیگر عہدے داران نے بھی خطاب کیا۔ جس میں خاص طور پر حفظ الرحمن صدیقی ایڈوکیٹ، حاجی عمران ہارون، حاجی حنیف ایوبی، مولانا رافع علی، مولانا محمد انصار،محمد احمدخان، محمد زبیرخان شامل ہیں۔









