بھوپال:18؍اگست:راجدھانی واقع منشی حسین خاں ٹیکنیکلک انسٹی ٹیوٹ میں 15اگست 2025 کو ملک کی 79ویں یوم آزادی کے موقع پر کیمپس میں ایک رنگارنگ پروگرام منعقد کیاگیا، جس میں صبح نوبجے سب سے پہلے انسٹی ٹیوٹ کے اسٹاف ممبر نیلوفر نے پرچم کشائی، اس کے بعد جن گن من کانغمہ گنگنایاگیا۔
اس موقع پر چیئرمین ڈاکٹرسید افتخار حسین سکریٹری،اقبال مسعود نے تقاریر کیں، جوائنٹ سکریٹری طیبہ افتخار نے مٹھائیاںت قسیم کی ۔ بعدازاں اسٹاف اورطلبا نے قومی گیتوں سے ماحول کوخوشگوار بنادیا۔
وہیں چیئرمین سیدافتخارحسین نے آزادی پرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب قوم کافرض ہے کہ وہ ملک کی تری میں اپنا تعاون دیں اوروزیراعظم نریندرمودی کے تصور کوعملی جامہ پہناکر ملک کی میں شریک کارہوں۔









