بھوپال:06؍جون:وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا ہے کہ وزیر اعظم مسٹر نریندر مودی کے ذریعہ دنیا کے سب سے اونچے چناب ریلوے پل اور ملک کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریلوے پل کا افتتاح اہل وطن کے لیے فخر کا لمحہ ہے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے ایک ایکس پیغام میں کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں قائم کی گئی چناب ریلوے انتہائی جدید ٹیکنالوجی، بے مثال انجینئرنگ اور مضبوط عزم کی علامت ہے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ چناب ریلوے پل اور کیبل سے بنے ریلوے پل “انجی پل” کا افتتاح تمام ہندوستانیوں کے لیے ایک اہم تحفہ ہے۔