برمنگھم(امریکہ):12؍جولائی:سنٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس (CISF) نے 30 جون سے 6 جولائی 2025 تک برمنگھم، USA میں منعقدہ ورلڈ پولیس اینڈ فائر گیمز 2025 میں کل 64 تمغے جیت کر ملک کا نام روشن کیا ہے۔ ورلڈ پولیس اینڈ فائر گیمز کھیلوں کا ایک بڑا بین الاقوامی مقابلہ ہے جہاں دنیا بھر سے پولیس اور فائر اہلکار مختلف کھیلوں میں حصہ لیتے ہیں۔ اس سال 70 سے زائد ممالک کے 10,000 سے زائد ایتھلیٹس نے حصہ لیا۔ سی آئی ایس ایف کی ٹیم نے 6 مقابلوں میں حصہ لیا اور غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ہر کھلاڑی نے اپنا بہترین مظاہرہ کیا اور ناقابل شکست ہمت، طاقت اور ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا۔ ان کی کامیابی نے ہندوستان کو 560 تمغوں کے ساتھ مجموعی تمغوں کی تعداد میں تیسرا مقام حاصل کرنے میں تعاون دیا۔سنٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس (CISF) فٹنس، نظم و ضبط اور عمدگی کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔ ورلڈ پولیس اینڈ فائر گیمز میں ٹیم کی کارکردگی عالمی سطح پر سی آئی ایس ایف اہلکاروں کی طاقت اور عزم کا ثبوت ہے۔