گومی (جنوبی کوریا)، 27 مئی (یواین آئی) ہندوستان کے ایتھلیٹس نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2025 میں ایک طلائی اور ایک کانسہ کا تمغہ جیتا۔ جنوبی کوریا کے گومی میں منعقدہ چیمپئن شپ میں ہندوستا ن کے ایتھلیٹ گلویر سنگھ نے مردوں کی 10,000 میٹر دوڑ میں طلائی تمغہ جیتا اور سروین سیبسٹین نے 20 کلومیٹر پیدل چال کے مقابلے میں کانسہ کا تمغہ حاصل کیا۔خواتین کے نیزہ پھینکنے کے مقابلے میں انو رانی چوتھے نمبر پر رہنے کے بعد 26ویں ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پوڈیم پوزیشن سے محروم رہیں۔ مردوں کی 3,000 میٹر، 5,000 میٹر اور 10,000 میٹر میں ہندوستانی قومی ریکارڈ ہولڈر گلویر نے گومی میں 10,000 میٹر کے مقابلے میں 28:38.63 کے وقت کے ساتھ طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔وہیں جاپان کے میبوکی سوزوکی نے (28:43.84) وقت کے ساتھ چاندی اور بحرین کے البرٹ کیبیچی روپ نے (28:46.82) وقت کے ساتھ کانسہ کا تمغہ جیتا۔