ممبئی ، 2 جون (یو این آئی) عید الاضحی پر امن وامان کو یقینی بنانے اور مویشیوں کی منڈی بند رکھنے کی تجویز کو بھی وزیر اعلیٰ دیویندرفڑنویس نے واپس لے لیا ہے- اس سے قبل عیدالاضحی کے دوران جانوروں کی منڈی بند رکھنے کی تجویز پیش کی گئی تھی جس کی مسلمانوں نے مخالفت کی اور اس کےبعد اب اس فیصلہ کو بھی واپس لیاگیا ہے ۔
یہاں جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق ممبئی عیدالاضحی سے قبل مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندرفڑنویس نےپرامن ماحول میں عیدالاضحی کے لئے ضروری احکامات جاری کئےہیں مسلم نمائندوں کی میٹنگ میں وزیراعلی نے مسلمانوں کے تمام مطالبات منظور کئے اور دیونار میں بکرامنڈی میں سہولیات فراہم کرنے سے لے کر قربانی کے دوران ضروری اقدامات کرنے کی بھی یقین دہائی کروائی ہے- ابوعاصم اعظمی نے بتایا کہ بی جے پی لیڈر کریٹ سومیا اور نتیش رانے ماحول خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں وہ سوسائٹی پر دباؤ ڈالنے کے لئے قربانی نہ ہونے کا اعلان کررہے ہیں لیکن جن سوسائٹی میں قربانی ہوتی ہے ان سوسائٹی میں قربانی کے عمل میں کوئی بھی رخنہ اندازی نہ ہو یہ مطالبہ بھی وزیر اعلیٰ سے کیا گیا ۔ قربانی کے دوران شرپسندوں کی شرانگیزی پر نظر رکھنے اور سماج دشمن عناصر کے خلاف ضروری کارروائی کا بھی مطالبہ مسلم نمائندوں نے کیا ۔
وزیر اعلیٰ نے یقین دلایا کہ ہر سال کی طرح امسال بھی قربانی کا عمل پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہوگا انہوں نے مسلمانوں کے تمام مطالبات کو منظور کرتے ہوئے ہر مسئلہ پر خصوصی غور و خوص کیا ہے ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ قربانی پر شرپسندوں کی شرانگیزی پر قدغن لگانے کی ضرورت ہے۔
تاکہ حالات پرامن رہے دیونار میں جانوروں کے بیوپاریوں کو کسی بھی قسم کی کوئی دشواری نہ ہو اس کی بھی ہدایت دی گئی ہے ساتھ ہی ۳۶ گھنٹے تک جانوروں کی گاڑیاں خالی نہ ہو نے سے بیوپاریوں کی پریشانی پر بھی بات کی گئی ساتھ ہی اضافی فیس وصولی پر بھی وزیر اعلی نے روک لگائی ہے ۔