بھوپال 23جون:ادب دوستوں کے لیے جمعہ کی شام بھوپال میں خاص رہی، جب دُشینت کمار اسمارک پانڈُلیپی سنگرہالیہ میں منعقد ایک شاندار مشاعرہ و کوی سمیلن نے سامعین کو شاعری اور نظموں کے سُروں میں ڈوبا دیا۔ یہ پروگرام “مائیک آن” اور رائٹر ورلڈ انڈیا” کے اشتراک سے منعقد کیا گیا۔پروگرام کا آغاز شمع روشن کر کے کیا گیا، جس میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے محترم شبھم چوہان تموت جی کی باوقار موجودگی رہی۔ ملک بھر سے آئے معروف شعراء و ادباء نے اپنی تخلیقات کے ذریعہ ماحول کو سُرمئی بنا دیا۔گروگرام سے نیت بھاونا جیسوال، دہلی سے سَمیہ اور پرانشو دوبے ‘پران، اور شاعر انوج کپور نے اپنی شاندار پیشکشوں سے خوب داد و تحسین حاصل کی۔
وہیں بھوپال کے مشہور شاعر دنیش گپتا ‘مکرند، اورنگزیب اعظم، خوشبو ای فاطمہ اور آنند ‘گستاخ نے نظامت کے فرائض خوش اسلوبی سے انجام دیے۔ مشاعرہ کی صدارت بھوپال کے غزل گو عامر اظہر خان نے کی۔اس کامیاب مشاعرہ و کوی سمیلن کے منتظمین میں انوراگ بھرت، آرتی شرما اور پریانشو پنڈت شامل رہے۔ خاص طور پر انوج کپور، اورنگزیب اعظم اور عامر اظہر کی شاعری کو سامعین نے بے حد سراہا۔ پورا ہال مسلسل تالیوں سے گونجتا رہا۔پروگرام کے اختتام پر انوراگ بھرت نے تمام مہمانوںاور سامعین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔