نئی دہلی، 19 مارچ (یو این آئی) انٹرنیشنل کبڈی فیڈریشن (آئی کے ایف) نے کہا کہ ہم نے ورلڈ کبڈی فیڈریشن کے زیراہتمام برطانیہ میں چلنے والے کبڈی ورلڈ کپ 2025 کے انعقاد کی منظوری نہیں دی ہے۔ آئی کے ایف نے آج یہاں جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ کبڈی کے لیے ہر نیشنل اسپورٹس فیڈریشن (این ایس ایف) (اپنے متعلقہ ملک کی نیشنل اولمپک فیڈریشن کے ساتھ وابستگی یا جڑاورکھتا ہے) وہ آئی کے ایف اوراے کے ایف کا ممبر الحاق ہے۔ یہ مجاز این ایس ایف جو اپنے اپنے ممالک میں اولمپک نظام کی باضابطہ شناخت رکھتے ہیں، برطانیہ میں منعقد ہونے والے نام نہاد کبڈی ورلڈ کپ 2025 میں شرکت نہیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کبڈی فیڈریشن ایک بین الاقوامی گورننگ باڈی ہے جسے ایشین اولمپک کونسل (او سی اے) اور ایشین کبڈی فیڈریشن (اے کے ایف) نے تسلیم کیا ہے۔ آئی کے ایف 1990 سے ایشین گیمز اور دیگر بین الاقوامی کبڈی ٹورنامنٹس میں مردوں اور خواتین کے کبڈی میڈل ایونٹس کے انعقاد اور نگرانی کر رہا ہے۔ او سی اے ، آئی کے ایف، اے کے ایف اور امیچور کبڈی فیڈریشن آف انڈیا (اکے ایف آئی) کا ورلڈ کبڈی فیڈریشن یا اس کی کسی بھی سرگرمی سے کوئی لین دین یا وابستگی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک ایشین گیمز میں کبڈی میڈل ایونٹ رکھنے والی کوئی بھی نیشنل کبڈی فیڈریشن ایونٹ میں حصہ نہیں لے رہی ہے۔
برطانیہ میں جاری کبڈی ورلڈ کپ میں مبینہ طور پر ایسے ممالک کی نمائندگی کرنے والی ٹیموں کے پاس کبڈی کے لیے متعلقہ این ایف ایس سے کوئی منظوری نہیں ہے۔⁠اے کے ایف آئی کی طرف سے آئی کے ایف کو مطلع کیا گیا ہے کہ برطانیہ میں جاری کبڈی ورلڈ کپ میں ہندوستانی ٹیم کو ہندوستان میں کبڈی کے کھیل کی باضابطہ طور پر تسلیم شدہ نگران باڈی – امیچور کبڈی فیڈریشن آف انڈیا (اے کے ایف آئی) سے کوئی منظوری نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی کے ایف اپنے تمام متعلقہ قومی اولمپک باڈیز کو بھی اپنا خیال سے واقف کرے گا تاکہ وہ برطانیہ میں منعقد ہونے والے کبڈی ورلڈ کپ 2025 میں شرکت کرنے والی غیر مجاز قومی ٹیموں کو کسی قسم کی غیر قانونی منظوری یا پہنچان دینے میں گمراہ نہ ہوں۔