دبئی، 15 جولائی (یو این آئی) آئی سی سی خواتین کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کے پریکٹس شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے۔پریکٹس میچ 25-28 ستمبر کے درمیان مرکزی ٹورنامنٹ سے پہلے کھیلے جائیں گے جو 30 ستمبر سے 2 نومبر تک چلے گا۔آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرنے والی تمام آٹھ ٹیمیں پریکٹس میچوں میں حصہ لیں گی۔ ہر ٹیم کو دو پریکٹس میچز کھیلنے ہیں، سوائے آسٹریلیا کے، جو صرف ایک میچ کھیلے گی۔پریکٹس میچوں کے لیے چار مقامات مختص کیے گئے ہیں – بنگلورو میں سینٹر آف ایکسی لینس گراؤنڈ اور ایم چناسوامی اسٹیڈیم، ساتھ ہی آر پریماداسا اسٹیڈیم اور کولمبو کرکٹ کلب گراؤنڈ۔انڈیا اے اور سری لنکا اے بھی پریکٹس میچز میں حصہ لیں گے۔ انڈیا ‘اے ایک میچ اور سری لنکا ‘اے دو میچ کھیلے گی۔پریکٹس میچز 25 ستمبر کو شروع ہوں گے، جس میں 2017 کے فائنلسٹ ہندوستان اور انگلینڈ آمنے سامنے ہوں گے، جب کہ جنوبی افریقہ کا بنگلورو میں نیوزی لینڈ سے مقابلہ ہوگا۔ اس کے ساتھ ساتھ کولمبو میں سری لنکا کا مقابلہ پاکستان اور بنگلہ دیش کا سری لنکا ‘اے سے ہوگا۔وارم اپ میچوں کا اگلا مرحلہ 27 ستمبر کو ہوگا جس میں آسٹریلیا اپنا واحد میچ انگلینڈ کے خلاف کھیلے گا۔ دریں اثناء سری لنکا کا مقابلہ بنگلہ دیش سے اور ہندوستان کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوگا۔پریکٹس میچز کا فائنل راؤنڈ 28 ستمبر کو ہوگا جس میں جنوبی افریقہ کا انڈیا اے اور پاکستان سری لنکا اے سے بھڑے گا۔
آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 وارم اپ شیڈول:
25 ستمبر: ہندوستان بمقابلہ انگلینڈ، بی سی سی آئی سینٹر آف ایکسی لینس 1 گراؤنڈ، بنگلورو، 3 بجے شام۔
25 ستمبر: جنوبی افریقہ بمقابلہ نیوزی لینڈ، ایم چناسوامی، بنگلورو، سہ پہر 3 بجے۔
25 ستمبر: سری لنکا بمقابلہ پاکستان، کولمبو کرکٹ کلب، کولمبو، سہ پہر 3 بجے
25 ستمبر: بنگلہ دیش بمقابلہ سری لنکا ‘اے، آر پریماداسا، کولمبو، سہ پہر 3 بجے
27 ستمبر: آسٹریلیا بمقابلہ انگلینڈ، بی سی سی آئی سینٹر آف ایکسی لینس 1 گراؤنڈ، بنگلورو، سہ پہر 3 بجے۔
27 ستمبر: ہندوستان بمقابلہ نیوزی لینڈ، ایم چناسوامی، بنگلورو، سہ پہر 3 بجے
27 ستمبر: سری لنکا بمقابلہ بنگلہ دیش، کولمبو کرکٹ کلب، کولمبو، سہ پہر 3 بجے
28 ستمبر: جنوبی افریقہ بمقابلہ انڈیا اے ‘بی سی سی آئی سینٹر آف ایکسی لینس 1 گراؤنڈ، بنگلورو، سہ پہر 3 بجے۔
28 ستمبر: پاکستان بمقابلہ سری لنکا ‘اے، کولمبو کرکٹ کلب، کولمبو، سہ پہر 3 بجے۔









