آئی سی سی نے 2035 تک کا روڈمیپ تیار کر لیا ہے۔ اس دوران 2029 چمپئنز ٹرافی اور 2031 ونڈے ورلڈ کپ کی میزبانی ہندوستان کرے گا۔ 2031 ونڈے ورلڈ کپ تک کے لیے تاریخ اور وینیو دونوں پر مہر لگا دی گئی ہے۔ اس کے بعد ہونے والے آئی سی سی ایوینٹس کے وینیو کی تفصیلات اب تک سامنے نہیں آئی ہیں، لیکن تاریخ سامنے آ گئی ہے۔
آئی سی سی کا اگلا بڑا ایونٹ 2027 ونڈے ورلڈ کپ ہے، جو جنوبی افریقہ، زمبابوے اور نامیبیا کی میزبانی میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد آئندہ 4 سال میں کسی بھی افریقی ملک کو کسی آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی نہیں ملی ہے۔ ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کے فائنل کا مقام انگلینڈ سے باہر منتقل کرنے کا مطالبہ مسلسل اٹھتا رہا ہے، لیکن فی الحال آئی سی سی نے فیصلہ کیا ہے کہ 2031 تک ڈبلیو ٹی سی کا فائنل انگلینڈ ہی میں کھیلا جائے گا۔