نئی دہلی، 30 مارچ (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے ریڈیو پروگرام ’من کی بات‘ کی 120ویں قسط میں معذور کھلاڑیوں کے حوصلے، ان کی کامیابیوں اور مشکلات کے باوجود ان کے عزم و ہمت کا ذکر کیا۔ مسٹر مودی نے کہا کہ کچھ دن پہلے ختم ہونے والے ‘کھیلو انڈیا پیرا گیمز’ میں کھلاڑیوں نے ایک بار پھر اپنی لگن اور صلاحیتوں سے سب کو حیران کر دیا۔ اس بار ان گیمز میں پہلے سے زیادہ کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ یہ گیم کتنی مقبول ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں ان تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتا ہوں جنہوں نے اس کھیل میں حصہ لیا ۔وزیر اعظم نے کہا، ہریانہ، تمل ناڈو اور اتر پردیش کے کھلاڑیوں کو پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے کے لیے مبارکباد۔مسٹرمودی نے کہا کہ حال ہی میں اختتام پذیر ’کھیلو انڈیا پیرا گیمز‘ میں کھلاڑیوں نے اپنی محنت اور صلاحیتوں سے سب کو حیران کر دیا۔ اس بار ان مقابلوں میں پہلے سے زیادہ کھلاڑیوں نے حصہ لیا، جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ یہ کھیل کس قدر مقبول ہو رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ان کھیلوں کے دوران ہمارے معذور کھلاڑیوں نے 18 قومی ریکارڈ قائم کیے، جن میں سے 12 ریکارڈ خواتین کھلاڑیوں کے نام رہے۔
مودی نے کہا، ہمارے دیسی کھیل اب ایک معروف ثقافت کا حصہ بنتے جا رہے ہیں۔” انہوں نے مشہور ریپر ’ہنومان کائنڈ‘ کا ذکر کیا، جن کا نیا گانا رن اِٹ اَپ” کافی مشہور ہو رہا ہے۔ اس گانے میں کلاری پایتّو، گَتکا اور تھانگ-تا جیسے روایتی مارشل آرٹس کو شامل کیا گیا ہے۔انہوں نے ہنومان کائنڈ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا، “ان کی کوششوں سے دنیا ہماری روایتی مارشل آرٹس کے بارے میں جان رہی ہے۔