نئی دہلی، 25 مئی (یو این آئی) آئی پی ایل میں آج کھیلے گئے میچ میں سن رائزرحیدرآباد کی جانب سے دئے گئے 279رن کے ہدف کاتعاقب کرتے ہوئے کولکاتا نائٹ رائڈرس کی پوری ٹیم 4.18اوور میں 168رن پر سمٹ گئی اور110رن سے شکست کاسامناکرناپڑا۔
قبل زیںہینرک کلاسن (ناٹ آؤٹ 105) کی سنچری اور ٹریوس ہیڈ (76) کی نصف سنچری کی بدولت سن رائزرس حیدرآباد نے انڈین پریمیئر لیگ کے 68ویں میچ میں اتوار کو کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو جیت کے لیے 280 رنوں کا ہدف دیا۔ آج یہاں سن رائزرس حیدرآباد کے کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کرنے اتری حیدرآباد کے لئے ابھیشیک شرما اور ٹریوس ہیڈ کی اوپننگ جوڑی نے دھماکہ خیز بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے وکٹ کے لیے 92 رن جوڑے۔ ساتویں اوور میں سنیل نارائن نے ابھیشیک شرما کو رنکو کے ہاتھوں کیچ کروا کر کولکاتہ کو پہلی کامیابی دلائی۔ ابھیشیک شرما نے 16 گیندوں میں چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے (32) رنز بنائے۔ 13ویں اوور میں سنیل نارائن نے ٹریوس ہیڈ کو آؤٹ کرکے حیدرآباد کو دوسرا جھٹکا دیا۔ ٹریوس ہیڈ نے 40 گیندوں میں چھ چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے 76 رنز بنائے۔ ویبھو اروڑہ نے 19ویں اوور میں ایشان کشن (29) کو آؤٹ کیا۔ ہینرک کلاسن نے 37 گیندوں میں نو چھکے اور چھ چوکے لگا کر اپنی سنچری مکمل کی۔ آئی پی ایل میں کلاسن کی یہ تیسری سنچری ہے۔ انہوں نے 39 گیندوں میں (ناٹ آؤٹ 105) رنوں کی اننگ کھیلی۔
انیکیت ورما (12) ناٹ آؤٹ رہے۔ سن رائزرس حیدرآباد نے مقررہ 20 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 279 رنز بنائے۔ یہ اس سیزن میں حیدرآباد کی طرف سے بنایا گیا دوسرا سب سے زیادہ اسکور ہے۔کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کی جانب سے سنیل نارائن نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ ویبھو اروڑہ کو ایک وکٹ ملا۔