کراچی:30؍جنوری(پریس ریلیز) محبان بھوپال فورم اور اردولغت بورڈ کے زیراہتمام معروف شعراء خالدعرفان،یونس ہمدم،وضاحت نسیم کے ساتھ ایک شام میں اپنے صدارتی خطاب میں معروف دانشور،ادیب،ماہرتعلیم ڈاکٹریونس حسنی نے کہا کہ مزاح ایک فن ہے اور شاعری جذبات کے اظہارکا ایک ذریعہ ہے،مزاحیہ شاعری میں حالات حاضرہ کے معاملات کو شامل کردیاجائے تووہ اصلاح احوال کاذریعہ بن جاتاہے۔
اس موقع پر احمدسلیم صدیقی، صفدرعلی انشاء،اقبال سہوانی، بصراحمد صدیقی، شاہدمسرور اورشگفتہ فرحت نے ان تینوں شخصیات کے فن وشخصیت پر سحرحاصل گفتگو کی۔بعدازاں صاحبانِ شام خالد عرفان، یونس ہمدم،وضاحت نسیم نے اپنا کلام نظرسامعین کیا۔تقریب کے نظامت کے فرائض معروف اینکرشاہد مسرور اور اویس ادیب انصاری نے مشترکہ طورپر انجام دیئے۔تقریب بہرملاقات میں شہر قائدکے نمائندہ خواتین وحضرات نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔تقریب کے اختتام پر صاحبان شام کو پھول اورتحائف پیش کئے گئے۔









