رائے سین:27؍فروری: آنے والے تہواروں ہولی ،رنگ پنچمی اورعید الفطر سمیت دیگر اہم تہواروں کے پیش نظر گرام پنچایت گڑھی کے سبھا کمرے میں شانتی کمیٹی کی ایک اہم میٹنگ منعقد کی گئی۔ میٹنگ میں اس بات پر زور دیا گیا کہ تمام مذاہب کے تہوار آپسی بھائی چارے، ہم آہنگی، روایتی انداز اور امن و سکون کے ماحول میں منائے جائیں۔گرام پنچایت گڑھی میں منعقدہ شانتی کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت انوِبھागی پولیس افسر بیگم گنج محترمہ سونالی گپتا نے کی۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے تہوار ہولی، رنگ پنچمی اور عیدالفطر سب مل جل کر منائیں اور ایک دوسرے کا تعاون کریں۔میٹنگ میں نائب تحصیلدار ہرش گپتا، ٹی آئی ڈی پی لوہیا، سرپنچ سید مسعود علی پٹیل، چوکی انچارج ویرندر وشوکرما، کھیڑاپتی نارائن پرساد چوبے، بی جے پی لیڈر بھاگ چند چورسیا، جنپد رکن کھیم چند چورسیا، سابق جنپد رکن کھیم چند چورسیا، نائب سرپنچ برجیش جاٹو، سماجی کارکن موہن جاٹو، بھگوان سنگھ دھاکڑ، ستیش کمار جین، نیرج چورسیا، مسلم تہوار کمیٹی کے صدر خالد منصوری، اومکار سنگھ کشواہا، رن وجے رائے، راج ویر سنگھ، وکاس کمار، راجکمار چورسیا، نیلیش وشوکرما اور نتن مہیشوری سمیت دیگر معزز شہری موجود رہے۔