بھوپال:06؍اکتوبر:مدھیہ پردیش مغربی زون بجلی سپلائی کمپنی کے ذریعہ اسمارٹ میٹرنگ پروجیکٹ مؤثر نفاذ کیا جارہاہے۔ وزارت توانائی ، حکومت ہند کی ہدایات پرپیر کو، نیشنل پاور ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ، غازی آباد کی اعلیٰ سطحی ٹیم نے اندور کا دورہ کرکے مغربی زون میں نفاذ اسمارٹ میٹرنگ پروجیکٹ کا نفاذ دیکھا۔ ٹیم نے مغربی زون بجلی سپلائی کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر مسٹرانوپ کمار سنگھ سے بھی ملاقات کی۔
این پی ٹی آئی، غازی آباد کی چار رکنی ٹیم کی قیادت میں ڈپٹی ڈائریکٹر مسٹر مہیندر کمارنے دوراہ کیا ۔ ٹیم اسمارٹ میٹر پولو گراؤنڈ واقع ماسٹر کنٹرول سینٹر پہنچی۔ یہاں اسمارٹ میٹر پروجیکٹ کے تحت اندور میں پہلے اسمارٹ میٹر سے رہ کر موجودہ صورتحال میں 13لاکھ5ہزار اسمارٹ میٹروں سے متعلق جانکاری حاصل کی۔ خاص طور سے بجلی سروس، بجلی کھپت ، زیادہ سے زیادہ کھپت وغیرہ کے سلسلہ میں ڈیٹا کے تجزیہ کے عمل کے طریقوں کا مطالعہ کیاگیا۔ بجلی سروس میں اسمارٹ میٹر ٹیم، بل جنریشن ٹیم ،انفارمیشن ٹیکنالوجی ٹیم کی مشترکہ کوششوںکی بھی جانکاری لی گئی ۔ میٹر کا میوزیم بھی دیکھا گیا۔ ٹیم کو پروجیکٹ ڈائریکٹر مسٹر سنجے جین، سپرنٹنڈنٹ انجینئر شریمتی کیرتی سنگھ، کنٹرول سینٹر انچارج مسٹر نوین گپتا نے جانکاری دی۔ فرید آباد کی اعلیٰ سطحی ٹیم نے اندور کے اسمارٹ میٹرنگ سسٹم کا بھی معائنہ کیا۔