لیڈز:21جون:تیند ولکر اینڈرسن ٹرافی کے پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بھارت 471 رنز پر آل آؤٹ ہو گیا۔ چائے تک انگلینڈ نے پہلی اننگز میں دو وکٹوں پر 165 رنز بنا لیے ہیں۔ اولی پوپ اور جو روٹ ناقابل شکست ہیں۔ بین ڈکٹ (62 رنز) کو جسپریت بمراہ نے بولڈ کیا۔ انہوں نے جیک کراؤلی (4 رنز) کو کرونا نائر کے ہاتھوں کیچ کرایا۔جو روٹ 34ویں اوور میں ڈی آر ایس لے کر آؤٹ ہونے سے بچ گئے۔ محمد سراج کی آنے والی گیند روٹ کے پاؤں سے ٹکرائی۔ اپیل پر فیلڈ امپائر نے انہیں آؤٹ بھی دیا۔ ایسے میں روٹ نے ڈی آر ایس کے لیے کہا۔ ری پلے دیکھنے سے صاف معلوم ہوتا تھا کہ گیند لیگ اسٹمپ سے باہر جا رہی تھی۔قبل ازیںہیڈنگلے کرکٹ گراؤنڈ میں جاری میچ کے دوسرے دن ہفتہ کو ہندوستانی ٹیم نے 359/3 کے سکور سے کھیلنا شروع کیا اور 112 رنز کے اسکور پر آخری 7 وکٹیں گنوا دیں۔ کپتان شبمن گل نے 147، رشبھ پنت نے 134 اور یشسوی جیسوال نے 101 رنز بنائے۔ کے ایل راہل نے 42 رنز کا تعاون کیا۔
ایسا 23 سال بعد ہوا ہے، جب اس گراؤنڈ پر تین ہندوستانی بلے بازوں نے ایک اننگز میں سنچریاں اسکور کی ہیں۔ اس سے قبل سچنتیندولکر، راہول ڈریوڈ اور سورو گنگولی نے 2003 میں سنچریاں اسکور کی تھیں۔انگلینڈ کی جانب سے کپتان بین اسٹوکس اور جوش ٹونگو نے 4،4 وکٹیں حاصل کیں۔ برائیڈن کارسے اور شعیب بشیر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔









