سلوانی، ضلع رائے سین 30/ جنوری ( پریس ریلیز) الحمدللہ! حوّا اکیڈمی کا سالانہ جلسہ اور پیغامِ انسانیت کانفرنس گزشتہ دنوں دارالعلوم فاروقیہ گراؤنڈ، سلوانی ضلع رائے سین میں نہایت شان و شوکت اور عقیدت کے ساتھ منعقد ہوا۔ اس بابرکت پروگرام کی سرپرستی خادم المساجد والمدارس حضرت مفتی رحیم اللہ خان صاحب نے فرمائی، جن کی رہنمائی میں تقریب نے ایک یادگار انداز میں انجام پایا۔ملک و صوبہ کے ممتاز علما کرام اور معزز شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی، جس سے پروگرام کی اہمیت مزید اجاگر ہوئی۔
پروگرام کی نظامت مولانا یوسف یاسین ندوی نے بخوبی انجام دی اور پروگرام کے منتظم مولانا عمیر خان رہے ۔ پروگرام میں شرکت کرنے والوں میں بالخصوص مولانا ابو طالب رحمانی صاحب (رکن مسلم پرسنل لا بورڈ، کولکاتا)، مولانا تصور صاحب، مولانا محفوظ صاحب، مولانا احمد حفیظ صاحب، الحاج سعید اللہ خان صاحب، عباس حفیظ صاحب، کریم لالہ اور ڈاکٹر نصراللہ خان صاحب شامل تھے۔ ان معزز مہمانوں نے اپنے کلیدی خطابات میں پیغامِ انسانیت، اسلامی تعلیمات اور معاشرتی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی۔اس تقریب نے حوّا اکیڈمی کی تعلیمی و سماجی خدمات کو اجاگر کیا اور شرکاء میں جذبہ و ولولہ پیدا کیا اللہ تعالیٰ ادارہ کے محبین، منتظمین اور کام کرنے والوں کو بہترین بدلہ عطا فرمائے اور آئندہ بھی ایسی بابرکت تقریبات کی توفیق دے۔ آمین! ۔