رانچی، 03 مئی (یو این آئی) قومی خواتین ہاکی لیگ 2024-2025 کے پہلے مرحلے کے چوتھے دن جمعہ کو ہریانہ اور بنگال نے مارنگ گومکے کے جے پال سنگھ آسٹروٹرف ہاکی اسٹیڈیم میں اپنے اپنے میچ جیت لیے۔آج دن کے افتتاحی میچ میں ہریانہ نے میزورم کو 2-1 سے ہرا کر لگاتار دوسری جیت حاصل کی۔ ہریانہ کی کپتان نیلم نے دوسرے کوارٹر کے اختتام پر 28ویں منٹ میں پنالٹی کارنر کو گول میں بدل کر اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔ ہاف ٹائم پر اسکور 1-0 تھا۔ میزورم کی جانب سے وانلالرینہلوئی نے 39ویں منٹ میں گول کر کے برابر کر دیا۔تاہم تیسرے کوارٹر کے اختتام پر ہریانہ کی پنکی نے 43ویں منٹ میں فیصلہ کن فیلڈ گول کر کے اپنی ٹیم کو 2-1 کی فاتحانہ برتری دلائی۔ایک اور میچ میں مہاراشٹر نے بنگال کو 2-1 سے شکست دی۔ کھیل کا پہلا گول ایشوریا دوبے نے دوسرے کوارٹر کے اختتام پر 29ویں منٹ میں پنالٹی کارنر کے ذریعے کیا۔ مہاراشٹر اس برتری کو زیادہ دیر تک برقرار نہیں رکھ سکا، جمنا ایکا نے 33ویں منٹ میں پنالٹی کارنر کو گول میں بدل کر تیسرے کوارٹر کے آغاز میں بنگال کو برابر کر دیا۔