بھوپال:11؍ستمبر:وزیراعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا ہے کہ مدھیہ پردیش میں اسی ماہ 25 ستمبر سے مکھیہ منتری سگم پریوہن بس سیوا کا خوش آئین آغاز کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مدھیہ پردیش کے شہریوں کو آسان، سادہ، محفوظ، جدید اور قابل اعتماد بس سروس فراہم کرنا ہمارا ہدف ہے اور اس ہدف کی تکمیل میں ہم 25 ستمبر سے نیا قدم اٹھانے جا رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ مدھیہ پردیش میں 5 لاکھ کلومیٹر کا روڈ نیٹ ورک ہے۔ یہاں 15 ہزار سے زیادہ بسیں چلانے کی گنجائش ہے۔ ہمارے شہریوں کے علاوہ ریاست میں ہر سال کروڑوں کی تعداد میں آنے والے سیاحوں اور عقیدت مندوں کے ذریعہ بھی آمدورفت کے لیے بس کا استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ ہمارے لیے چیلنج کے ساتھ ساتھ ایک بڑا موقع بھی ہے۔ وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے نجی بس آپریٹروں، بس مینوفیکچررس کمپنیوں، انڈسٹری پارٹنرس اور اسٹیک ہولڈرس سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بدلتے وقت میں مدھیہ پردیش میں بڑھتے ہوئے مواقع کو پہچانیں اور ریاست کے ترقیاتی سفر میں شریک بننے کے لیے حکومت کے ساتھ جڑیں۔ ریاست میں مسافروں کے مفاد میں ایک ایسا بہترین پبلک ٹرانسپورٹ ماڈل تیار کریں، جو پورے ملک کے لیے ایک مثال بنے۔ وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو جمعہ کو اندور کے برلینٹ کنونشن سینٹر میں منعقد مکھیہ منتری سگم پریوہن سیوا کے تحت ’یاتری پریوہن ویژن سمٹ-2026‘ کے افتتاحی سیشن سے خطاب کر رہے تھے۔
وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے یاتری پریوہن ویژن سمٹ-2026 کی یادگار مجلہ اور مکھیہ منتری سگم پریوہن سیوا کتابچہ کا اجراء کیا۔ وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو کی موجودگی میں ریاست میں عوامی نقل و حمل تک عام شہریوں کی رسائی کو مزید آسان بنانے اور فرسٹ نیزلاسٹ مائل کنیکٹیویٹی کے لیے MPYPIL اور Rapido کے درمیان ایم او یو پر دستخط کرکے تبادلہ کیا گیا۔ ساتھ ہی وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے MPYPIL کی ’لیٹس کریئیٹ اے لوگو‘ مقابلے کے فاتحین کو اعزاز سے نوازا۔ ساسارام (بہار) کے مسٹر سدھاکر کمار کو 5 لاکھ روپے کی رقم کے پہلے انعام، دہلی کے مسٹر چَیَن ووہرا کو 2 لاکھ روپے کے دوسراحوصلہ افزائی انعام اور بھوپال کی مس گورانگی شرما کو 1 لاکھ روپے کی رقم کے تیسراحوصلہ افزائی انعام اور توصیف نامے سے نوازا گیا۔ریاست میں اسمارٹ، محفوظ، جامع اور مستقبل کے لیے تیار موبلٹی ایکو سسٹم کی تعمیر میں ریاست کے شہریوں، محققین، تعلیمی اداروں اور اختراع کاروں کی شرکت یقینی بنانے کے لیے وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے ریموٹ کا بٹن دبا کر ’ایم پی موبلٹی انوویشن چیلنج 2026‘ کا افتتاح کیا۔
وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے اس سے قبل عوامی نقل و حمل کے شعبہ میں اختراعات اور جدید ٹیکنالوجیوں پر مرکوز خصوصی نمائش کا افتتاح اور معائنہ بھی کیا۔ وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو کا اندور کے عوامی نمائندوں اور بس ٹرانسپورٹ آپریٹروں نے پرتپاک استقبال کیا۔وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ ملک میں 14 ستمبر کو وِگھناہرتا بھگوان گنیش جی کی آمد ہونے جا رہی ہے۔ مجاہد آزادی بال گنگادھر تلک نے گنیش استھاپنا کے ذریعے ملک کے لوگوں کو متحد کیا تھا۔
اسی ماہ 17 ستمبر کو وزیراعظم مسٹر نریندر مودی کی سالگرہ ہے۔ ان کی قیادت میں پہلے گجرات اور اب بھارت نے ترقی کے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔ ان کی دوراندیش سوچ سے پورا بھارت فخر محسوس کرتا ہے۔ مسٹر مودی ملک میں سب سے زیادہ عرصے تک حکومت کرنے والے واحد رہنما ہیں۔ وزیراعظم مسٹر مودی کی قیادت میںپورے ملک سے نکسل ازم کا مسئلہ ختم ہوا ہے۔ مدھیہ پردیش ’لال سلام‘ کو آخری سلام کرنے والی ملک کی پہلی ریاست ہے۔
وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ مدھیہ پردیش کے دو شہروں بھوپال اور اندور میں میٹرو دوڑرہی ہے۔ ہمارے ہوائی اڈے عالمی معیار کے ہو گئے ہیں۔ عوامی زندگی میں عوامی نقل و حمل کی خصوصی اہمیت ہے۔ آج سے 250 سال پہلے دیوی اہلیابائی نے اپنی دوراندیش سوچ کے ساتھ مالوا سے لے کر کاشی اور سناتن ثقافت کے چار دھاموں میں مسافروں کی سہولت کے لیے تمام طرح کے انتظامات کیے تھے۔ اندور کی سرزمین سے انہوں نے اپنے عزم کو آگے بڑھایا۔ ریاستی حکومت کی وزیراعلیٰ سگم پریوہن بس سروس کے آغاز سے بازار میں مواقع بڑھیں گے، جو ہمیں آگے بڑھنے کا موقع دیں گے۔ ہماری حکومت نے تمام طبقات کا خیال رکھتے ہوئے سگم پریوہن بس سروس کا منصوبہ تیار کیا ہے۔
اس میں جدید ٹیکنالوجی کو شامل کرتے ہوئے مسافروں کی سہولت اور حفاظت کو ترجیح دی گئی ہے۔ وہیں، ٹرانسپورٹ کے کاروبار سے وابستہ لوگوں کے مفادات کا بھی خیال رکھا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ وزیراعظم مسٹر مودی کی رہنمائی سے ریاست میں ای-وہیکلز کا نفاذشروع ہو رہا ہے۔ اب ہماری سرزمین پر بنے الیکٹرک وہیکل انجن ملک اور دنیا میں سپلائی ہو رہے ہیں۔ آج ایک خصوصی ایم او یو بھی کیا گیا ہے، جس کے ذریعہ مسافروں کو ٹو وہیلر سے سگم پریوہن بس تک پہنچنے کی سہولت ملے گی۔ وزیراعظم مسٹر مودی کے 12 سالہ دورحکومت میں مدھیہ پردیش میں سب سے تیز رفتار سے 74 ہزار کلومیٹر طویل شاہراہوں کی تعمیر ہوئی ہے۔ دہلی-ممبئی سپر ایکسپریس وے کوریڈور مدھیہ پردیش سے 8 لین ہو کر گزرتا ہے۔ مدھیہ پردیش بھارت کے وسط میں ہے۔ یہاں سے تقریباً 6 گھنٹے میں دہلی اور ممبئی پہنچ سکتے ہیں۔ عام لوگوں کے لیے عوامی خدمات میں عوامی نقل و حمل کی خاص اہمیت ہے۔ پوری ریاست میں 15 ہزار سے زیادہ بسوں اور 5 لاکھ کلومیٹر سڑکوں کا نیٹ ورک تیار ہے۔ ہماری سگم پریوہن سروس سب کی ضروریات پوری کرے گی۔
وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ وزیراعظم مسٹر مودی کی قیادت میں ریاست میں مذہبی سیاحت بھی تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے۔ پہلے اجین میں ہر سال 60 سے 70 لاکھ عقیدت مند آتے تھے۔ اب ان کی تعداد 8 کروڑ سے زیادہ پہنچ چکی ہے۔ اس سال اجین میں 14 کروڑ عقیدت مندوں کے آنے کا اندازہ ہے۔ محکمہ سیاحت کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ اب ریاست میں ہر سال 20 کروڑ سے زیادہ سیاح آ رہے ہیں۔ ایسے وقت میں سگم پریوہن کا انتظام ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ ایک ریاست ایک بس سروس سے مسافروں کے لیے آمدورفت آسان ہوگی اور ریاست کے بے شمار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے۔ مدھیہ پردیش میں کئی دہائیوں سے بند پڑی ریاستی ٹرانسپورٹ بس سروس کو آج ایک نئی زندگی ملی ہے۔ یہ 20 سال میں 360 ڈگری تبدیلی کا موقع ہے۔ سگم پریوہن بس سروس مسافروں، آپریٹروں، حکومت اور نئی ٹیکنالوجی اپنانے والوں کو فائدہ پہنچائے گی۔ ملک بھر میں ہائی اسپیڈ ٹرین، لاجسٹک کوریڈور، ڈیڈیکیٹڈ انڈسٹریل کوریڈور، ہائی اسپیڈ ہائی وے کا جال بچھ رہا ہے۔ موجودہ وقت میں مدھیہ پردیش حکومت مستقبل کے امکانات کو دیکھتے ہوئے تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے۔
وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ وزیراعظم مسٹر مودی کی سالگرہ کے موقع پر 17 ستمبر سے سیوا سنکلپ مہم کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔ عوامی خدمت کی یہ مہم 17 اکتوبر تک جاری رہے گی اور اسی ماہ 25 ستمبر کو ریاست کے باشندوں کو مکھیہ منتری سگم پریوہن سیوا‘کے ذریعہ ’ریاست کی اپنی بس سروس‘ کی بے مثال سوغات ملے گا۔
ریاست میں مسافر نقل و حمل کو جدید، آسان اور ماحول دوست بنانے میں یہ سمٹ سنگ میل ثابت ہوگی -وزیر مسٹر سنگھ
وز یر ٹرانسپورٹ اور اسکول تعلیم مسٹر ادے پرتاپ سنگھ نے ریاست کے شہریوں کو محفوظ، آسان اور ٹیکنالوجی سے لیس سفر فراہم کرنے کے لیے ریاستی حکومت کے عزم کو دہرایا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں عوامی مسافر نقل و حمل کو جدید، آسان اور ماحول دوست بنانے کی سمت میں یہ سمٹ ایک تاریخی سنگ میل ثابت ہوگی۔ انہوں نے نقل و حمل کی بتدریج ترقی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 17ویں صدی کے روایتی نظام اور بعد کے پٹرول-ڈیزل دور سے آگے بڑھ کر آج ہم ای-بسوں کے دور میں داخل ہو چکے ہیں۔ حکومت کا بنیادی مقصد آلودگی سے پاک نقل و حمل کے ساتھ ساتھ دور دراز دیہی علاقوں کو بہترین اور محفوظ خدمات کے ذریعے شہروں سے جوڑنا ہے۔
وزیر ٹرانسپورٹ مسٹر سنگھ نے کہا کہ ریاستی حکومت نجی بس آپریٹروں کے ساتھ شراکت دار بن کر ایک منظم اور شفاف نظام تیار کر رہی ہے۔ ’مکھیہ منتری سگم پریوہن سیوا‘ کے ذریعہ جدید بس ٹرمینلوں کی تعمیر، ڈیجیٹل ٹریکنگ، ڈرائیوروں اور کنڈکٹروں کی مؤثر نگرانی اور سڑک تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔ سال 2004-05میں پرانی ریاستی ٹرانسپورٹ سروس بند ہونے کے بعد، وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو کی قیادت میں اس نئی سروس کا عزم کیا گیا ہے۔ اس پرجوش منصوبے کو زمینی سطح پر مؤثر طریقے سے نافذ کیا جائے گا۔
اندور کے میئر مسٹر پشیامتر بھارگو نے کہا کہ وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے ریاست میں مسافر نقل و حمل کے مسئلے کو اپنی دوراندیش سوچ کے ساتھ حل کرنے کا کام کیا ہے۔ اندور اور مالوا خطے کو سگم پریوہن بس اسکیم کا فائدہ ملے گا۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے تیار ہونے والا کلین اور سیف بس سسٹم گاؤں کو شہر سے جوڑے گا۔ نقل و حمل میں ای-بس کے استعمال سے ہر سال تقریباً 70 ہزار ٹن سے زیادہ کاربن کے اخراج کو روکا جا سکے گا۔ مدھیہ پردیش میں دوبارہ ریاستی ٹرانسپورٹ سروس کا آغاز ریاست کے لیے سنگِ میل ثابت ہوگا۔
سکریٹری ٹرانسپورٹ مسٹر منیش سنگھ نے کہا کہ وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو کی قیادت میں ریاست میں محفوظ، سہل، کفایتی اور جدید عوامی نقل و حمل کا نظام تیار کرنے کی سمت میں مکھیہ منتری سگم پریوہن سیوا شروع کی گئی ہے۔ انہوں نے سمٹ کے مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے مکھیہ منتری سگم پریوہن سیوا کی ضرورت، پس منظر، نئے نظام کی تشکیل، نظام کے تین اہم ستونوں اور ادارہ جاتی ڈھانچے کو اپنے خطاب میں پیش کیا۔ انہوں نے بتایا کہ مدھیہ پردیش یاتری پریوہن اینڈ انفراسٹرکچر لمیٹڈ (MPYPIL) قائم کرکے بس نفاذ،ITMS اور نقل و حمل کے بنیادی ڈھانچے کو PPP ماڈل پر مربوط طور پر تیار کیا جا رہا ہے۔ ریاست کے 55 اضلاع کا روٹ سروے مکمل کیا جا چکا ہے اور ڈیٹا کی بنیاد پر تقریباً 150 سٹی، 450 انٹرسٹی اور 436 انٹراسٹیٹ راستے تیار کیے جائیں گے۔ بسوں میں CCTV، GPS، پینک بٹن اور ریئل ٹائم مانیٹرنگ کے ساتھ EV اور CNG بسوں کو ترجیح دی جائے گی۔
سکریٹری مسٹر سنگھ نے کہا کہ سمٹ کے ذریعہ بس نفاذ، بنیادی ڈھانچے، مسافروں کی حفاظت، گرین موبلٹی، مربوط ٹکٹنگ اور آپریٹروں کی مالی قابل عملیت کے بارے میں مختلف اسٹیک ہولڈرس کے ساتھ غور و خوض کرکے PPP پر مبنی اسٹینڈرڈ آپریٹنگ ماڈل اور جدید ITMS کا روڈ میپ تیار کیا جائے گا۔ ہمارا ہدف ریاست کے باشندوں کو ’’صحیح بس، صحیح راستہ اور صحیح وقت‘‘ کے مطابق قابل اعتماد نقل و حمل کی سروس فراہم کرنا ہے۔
سمٹ میں تکنیکی اختراعات اور سرمایہ کاری کے حوالے سے صنعتی دنیا کے نمائندوں نے بھی اپنے خیالات پیش کیے۔ یش ٹیکنالوجی کے سی ایف او مسٹر دھرمیندر جین نے کہا کہ وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو کی قیادت میں مدھیہ پردیش صنعت، ٹیکنالوجی اور روزگار کو عام لوگوں سے جوڑتے ہوئے ترقی یافتہ مدھیہ پردیش کی سمت میں تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سال 2030 تک 75 فیصد ترقیاتی بلاکس کو ٹرانسپورٹ سروس سے جوڑنے کا ہدف ایک بڑا ویژن ہے۔ بسوں کی تعداد بڑھنے سے عام لوگوں کو بہتر نقل و حمل کی سہولت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ اندور یش ٹیکنالوجی کی کرم بھومی ہے اور کمپنی اس سمت میں ریاستی حکومت کے ساتھ تعاون کے لیے ہمیشہ تیار ہے۔
ایکا موبلٹی، پونے کے بانی اور صدر مسٹر سدھیر مہتا نے کہا کہ وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو کا ریاست میں سگم پریوہن سیوا فراہم کرنے کا ویژن قابل تعریف ہے اور اسی سمت میں مسافر نقل و حمل ویژن سمٹ کا انعقاد ایک اہم پہل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایکا موبلٹی کی جانب سے مدھیہ پردیش میں چوتھے پلانٹ کے طور پر پیتھم پور میں الیکٹرک بسوں کی تیاری کا پلانٹ قائم کیا جا رہا ہے، جس کا کام محض 14 ماہ میں مکمل کیا گیا ہے۔ اس پلانٹ کی سالانہ پیداواری صلاحیت 5 ہزار ای-بسوں کی ہوگی، جو ریاست کے صنعتی ایکو سسٹم کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ آسان اور جدید نقل و حمل کے نظام کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔
آل انڈیا بس اینڈ کار کمفیڈریشن کے صدر مسٹر پرسنّا پٹوردھن نے کہا کہ ہمارا بس ٹرانسپورٹ سسٹم روزانہ پورے ملک میں 40 کروڑ لوگوں کو ان کی منزل تک پہنچاتا ہے۔ یہ دیگر تمام نقل و حمل کی خدمات سے کہیں زیادہ ہے۔ مدھیہ پردیش بس نقل و حمل خدمات میں پی پی پی ماڈل میں جدت لانے والی پہلی ریاست ہے۔ اس سے بس مسافروں کو جدید ترین اور ٹیکنالوجی پر مبنی آسان سہولیات حاصل ہوں گی۔
اس موقع پروزیر آبی وسائل مسٹر تلسی رام سلاوٹ، اندور کے رکن پارلیمنٹ مسٹر شنکر لالوانی، سابق وزیر اور موجودہ رکن اسمبلی محترمہ اوشا ٹھاکر، شریمتی مالنی گؤڑ، مسٹر مہندر ہارڈیا، مسٹر مدھو ورما، مسٹر رمیش میندولا، مسٹر راکیش شکلا اور ایلیٹس ٹیکنو میڈیا کے سی ای او اور چیف ایڈیٹر ڈاکٹر روی گپتا سمیت بڑی تعداد میں قومی اور بین الاقوامی اداروں کے نمائندے، ای-بس اور بڑے گاڑی ساز ادارے، سافٹ ویئر کمپنیاں اور آئی ٹی ایم ایس ایجنسیاں، مالیاتی ادارے، توانائی کمپنیاں اور نجی بس آپریٹرس جیسے اہم اسٹیک ہولڈرس شامل ہوئے۔
ریاست میں محفوظ، قابل اعتماد، کفایتی اور ٹیکنالوجی سے لیس عوامی نقل و حمل کے نظام کی ترقی پر غور و خوض کے لیے مسافر ٹرانسپورٹ ویژن سمٹ 2026
مکھیہ منتری سگم پریوہن سیوا کے ویژن کو پیش کرنے اور مدھیہ پردیش میں محفوظ، قابل اعتماد، کفایتی اور ٹیکنالوجی سے لیس عوامی نقل و حمل کے نظام کی ترقی پر غور و خوض کرنے کے لیے 11اور12ستمبر 2026 کو دو روزہ ریاست سطحی سمٹ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اس میں 2,000 سے زیادہ نمائندے اور 100 اہم صنعتی ماہرین حصہ لے رہے ہیں، جن میں قومی اور بین الاقوامی اداروں کے نمائندے، ای-بس اور بڑے گاڑی ساز ادارے، سافٹ ویئر کمپنیاں اور آئی ٹی ایم ایس ایجنسیاں، مالیاتی ادارے، توانائی کمپنیاں اور نجی بس آپریٹرز جیسے اہم اسٹیک ہولڈرز شامل ہیں۔
سمٹ کا بنیادی مقصد عوامی نقل و حمل کو جدید بناتے ہوئے دیہی، بین ضلع اور بین ریاستی کنیکٹیویٹی کو مضبوط بنانا ہے۔ ساتھ ہی ڈیجیٹل ٹکٹنگ اور ریئل ٹائم مسافر معلوماتی نظام کے ذریعہ مسافروں کے تجربے کو بہتر بنانا ہے۔ یہ مکمل نظام ’مکھیہ منتری سگم پریوہن سیوا‘ کے تین اہم ستونوں پر مرکوز ہے۔ جس میں عوامی-نجی شراکت داری (پی پی پی) ماڈل کے ذریعے مؤثر بس آپریشن، انٹیلیجنٹ ٹرانسپورٹ مینجمنٹ سسٹم (آئی ٹی ایم ایس) کے ذریعہ خدمات کی ٹیکنالوجی پر مبنی نگرانی اور انتظام، اور جدید بس ٹرمینل، بس اسٹینڈ، ڈپو اور اسٹاپ سمیت دیگر ضروری بنیادی ڈھانچے کی ترقی شامل ہے۔
اس پہل سے ریاست میں ایک مربوط اور ٹیکنالوجی سے لیس عوامی نقل و حمل کے ایکو سسٹم کی تعمیر ہوگی، جس سے شہریوں کو محفوظ، آسان اور سہولت بخش سفر کا تجربہ حاصل ہوگا۔ اس سے دیہی، علاقائی اور ضلعی سطح کی رابطہ کاری کا نظام مضبوط ہوگا اور پورے نقل و حمل کے آپریشن کو زیادہ شفاف اور جوابدہ بنایا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی ڈیجیٹل موبلٹی خدمات کی توسیع اور جدید، مسافر دوست بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو نئی رفتار ملے گی۔ ماحول دوست صاف نقل و حمل کی ٹیکنالوجیز کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ یہ نظام حکومت، صنعت اور نجی شعبے کے اسٹیک ہولڈرز کے درمیان ایک مضبوط اور مؤثر شراکت داری بھی قائم کرے گا۔
مسافر نقل و حمل ویژن سمٹ 2026 کا یادگار مجلہ
مسافر نقل و حمل ویژن سمٹ 2026 کا یادگارمجلہ ریاست میں ایک مربوط، ٹیکنالوجی سے لیس، پائیدار اور مستقبل کے لیے تیار مسافر نقل و حمل کے نظام کی تعمیر کے لیے ایک اہم علمی دستاویز اور پالیسی روڈ میپ پیش کرتا ہے۔ اس میں عوامی نمائندوں، حکومت اور صنعتی دنیا کی اعلیٰ قیادت کے متاثر کن خیالات اور انٹرویوز شامل کیے گئے ہیں۔
مکھیہ منتری سگم پریوہن سیوا کتابچہ
’مکھیہ منتری سگم پریوہن سیوا کتابچہ‘ اس اہم پہل کے خاکے اور مستقبل کے کار منصوبے کی نشاندہی کرتا ہے۔ کتابچے میں اسکیم کے تین اہم ستونوں—پی پی پی ماڈل کے تحت پیشہ ورانہ بس آپریشن، انٹیلیجنٹ ٹرانسپورٹ مینجمنٹ سسٹم (آئی ٹی ایم ایس) اور جدید نقل و حمل کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو نمایاں طور پر شامل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، مدھیہ پردیش مسافر نقل و حمل اور بنیادی ڈھانچہ لمیٹڈ (MPYPIL)، سات علاقائی معاون کمپنیوں اور ضلعی سطح کی کمیٹیوں پر مبنی سہ سطحی انتظامی ڈھانچے کی وضاحت کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ڈیٹا پر مبنی روٹ پلاننگ، ریئل ٹائم بس ٹریکنگ، ڈیجیٹل ٹکٹنگ، مسافروں کی حفاظت اور صاف موبلٹی ٹیکنالوجی سے متعلق تفصیلی دفعات بھی اس میں واضح طور پر پیش کی گئی ہیں۔
MPYPIL کی ’لیٹس کریئیٹ اے لوگو‘ مقابلے کے فاتحین کو اعزاز سے نوازا گیا
مدھیہ پردیش مسافر نقل و حمل اینڈ انفراسٹرکچر لمیٹڈ (MPYPIL) کے علامتی نشان (لوگو) کے تعین کے لیے قومی سطح پر ’لیٹس کریئیٹ اے لوگو‘ مقابلے کا انعقاد کیا گیا تھا۔ پورے ملک کے کریئیٹ ڈیزائنرس، طلباء، فری لانسرس اور پیشہ ور ایجنسیوں سے موصول ہونے والی کل 135 انٹریز کا جائزہ لے کر تین بہترین ڈیزائنس کا انتخاب کیاگیا۔ مقابلے میں ساسارام (بہار) کے مسٹر سدھاکر کمار نے 5 لاکھ روپے کا پہلا انعام حاصل کیا۔ وہیں دہلی کے مسٹر چَیَن ووہرا کو 2 لاکھ روپے کے دوسرے انعام اور بھوپال کی محترمہ گورانگی شرما کو 1 لاکھ روپے کے تیسرے انعام کے لیے منتخب کیا گیا۔
عوامی نقل و حمل تک عام شہریوں کی رسائی کو مزید آسان بنانے کے لیے MPYPIL اور Rapido کے
درمیان ایم او یو
ریاست میں عوامی نقل و حمل تک عام شہریوں کی رسائی کو مزید آسان بنانے اور فرسٹ اور لاسٹ مائل کنیکٹیویٹی کو مضبوط کرنے کے مقصد سے MPYPIL اور ’ریپڈو‘ کے درمیان ایک اہم ایم او یو پر دستخط کیے گئے۔ اس معاہدے کے تحت بس اسٹینڈ، بس اسٹاپ اور میٹرو اسٹیشن جیسے اہم نقل و حمل کے مراکز کی معلومات ریپڈو کے ٹیکنیکل پلیٹ فارم کے ساتھ مربوط کی جائیں گی۔ اس شراکت داری میں جامع موبلٹی کو ترجیح دیتے ہوئے خواتین کے ذریعے چلائی جانے والی ’ریپڈو پنک‘ بائیک ٹیکسی سروس کو بھی فروغ دیا جائے گا۔ اس مربوط نظام کو ابتدائی مرحلے میں بھوپال اور اندور میں پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر شروع کیا جائے گا، جو ریاست میں ایک جدید اور مسافر دوست موبلٹی ایکو سسٹم قائم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔
ایم پی موبلٹی انوویشن چیلنج 2026 کا افتتاح
’ایم پی موبلٹی انوویشن چیلنج 2026‘ کا مقصد ریاست کے حقیقی نقل و حمل کے چیلنجوںکو حل کرنے کے لیے جدید طریقوں اور ٹیکنالوجی کی شناخت کرنا اور انہیں زمینی سطح پر نافذ کرنا ہے۔ یہ پروگرام بنیادی طور پر پانچ اہم شعبوں—اے آئی اور ڈیٹا پر مبنی انٹیلیجنٹ موبلٹی، مالیاتی اور آپریشنل استحکام، جامع موبلٹی، بنیادی ڈھانچہ اور لاسٹ مائل کنیکٹیویٹی نیز گرین موبلٹی پر مرکوز ہے۔ یہ پہل اسٹارٹ اپس، ایم ایس ایم ایز، محققین، تعلیمی اداروں اور اختراع کاروں کو ایک مضبوط پلیٹ فارم فراہم کرے گی، جس سے ریاست میں زیادہ اسمارٹ، محفوظ، جامع اور مستقبل کے لیے تیار موبلٹی ایکو سسٹم کی تعمیر کو یقینی بنایا جا سکے۔









