بھوپال:03؍اگست:نائب وزیراعلیٰ مسٹر راجیندر شکل نے ریوا میں ہنوتی گئودھام میں تعمیراتی کام کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ درخت لگانے کا کام آئندہ 15 دنوں میں مکمل کیا جائے۔ نئے سرکٹ ہاؤس ریوا میں نائب وزیراعلیٰ مسٹر شکل نے ہنوتی گودھام میں اسٹرا شیڈ، گئوشالہ اور انتظامی عمارت کے تعمیراتی کام کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے ہدایت دی کہ انتظامی عمارت کا کام اگست کے مہینے میں مکمل کر لیا جائے اور ہنوتی گودھام میں باڑ لگانے کا باقی ماندہ کام جلد مکمل کیا جائے۔ انہوں نے گودام میں 5 ہزار پودے لگانے کا کام آئندہ 15 دنوں میں مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ نائب وزیراعلیٰ مسٹر شکل نے کہا کہ ان کی سیکورٹی کے انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ کمشنر میونسپل کارپوریشن ریوا ڈاکٹر سوربھ سونوڑے، ڈی ایف او مسٹر لوکیش نیراپورے کے ساتھ عوامی نمائندے اور محکمہ جاتی افسران موجود تھے۔








