نئی دہلی،16جون (یواین آئی) حج 2026 کا اعلان جولائی 2025 میں متوقع ہے، کیونکہ وزارت حج و عمرہ مملکت سعودی عربیہ کی جانب سے حج 2026 (ہجری-1447) کے لئے انتظامی امور کی ابتدائی ہدایات 8 جون کو جاری کر دی گئی ہیں۔ حج کمیٹی آف انڈیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شا نواس۔ سی (آئی اے ایس) کے دستخط سے جاری سرکولر میں ایسے تمام ہندوستانی عازمین حج کو جو حج 2026 (1447 ہجری) میں حج کمیٹی آف انڈیا کے وساطت سے فریضہ حج ادا کر نے کے خواہش مند ہیں، ہدایتی مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ مشین ریڈایبل بین الاقوامی پاسپورٹ جس کی سفری معیاد کم از کم 31 دسمبر 2026 تک ہو،نئے پاسپورٹ کے لیے درخواست گزاروں کوحج 2025 میں نسک مسار پورٹل کی ابتدائی شرط کی بنیاد پر، مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ’’سر نیم / آخری نام کا کالم خالی نہ چھوڑ یں‘‘-