کانگریس میں آستین کے سانپ،غداروں کو باہر نکالو

0
21

بھوپال 6 جنوری (شہری نمائندہ/وایجنسیاں) کانگریس مدھیہ پردیش یونٹ کے صدر جیتو پٹواری کی صدارت میں آج اسمبلی انتخابات میں پارٹی کے ہارے ہوئے امیدواروں کی میٹنگ ہوئی۔سابق وزیر سجن سنگھ ورما، پی سی شرما، ڈاکٹر وجے لکشمی سادھو، سابق اسمبلی اسپیکر این پی پرجاپتی سمیت کانگریس امیدواروں نے میٹنگ میں شرکت کی۔ میٹنگ میں آئندہ لوک سبھا انتخابات کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ اس تناظر میں مسٹر پٹواری نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ آئندہ لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں کے لیے پارٹی کے سینئر لیڈروں کے ساتھ مسلسل تین دن تک غورفکر کی جائے گی۔ اسی سلسلے میں آج پارٹی امیدواروں کا اجلاس منعقد ہوا۔ پارٹی کے دیگر لوگوں کی کل اور پیر کو لوک سبھا انچارجوں کی میٹنگ طے کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی لوک سبھا انتخابات میں زیادہ سے زیادہ سیٹیں جیتنے کی کوشش کرے گی۔
ریاستی کانگریس کے صدر جیتو پٹواری نے ہفتہ کو بھوپال میں مرکزی دفتر میں اسمبلی انتخابات میں ہارنے والے اپنے تمام امیدواروں کے ساتھ میٹنگ کی۔ اس میں تمام 164 سیٹوں پر ہار پر غور کیا گیا۔ اس میں شکست خوردہ امیدواروں نے اندرونی طور پر نقصان پہچانےکا الزام لگایا۔ اس کے ساتھ انہوں نے اپنا غصہ باغیوں پر بھی نکالا۔
منگاولی سے کانگریس کے امیدوار یادوندر سنگھ نے کہا کہ ہمارے ساتھ داخلی طور سے چوٹ پہنچائی گئی ۔ ہمارے لوگوں نے غداری کی ہے۔