بھوپال 23نومبر: وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا کہ قوم پرستانہ سوچ کا مرکز ودیشہ ضلع، راج ماتا سندھیا، سابق وزیر اعظم بھارت رتن اٹل بہاری واجپئی اور سابق مرکزی وزیر سشما سوراجیہ کے لیے کام کی سرزمین رہا ہے۔ فی الحال، یہ خطہ زراعت، صنعت اور تجارت میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ گنج باسودا اپنے ورثے کے ذریعہ ترقی کی راہ پر آگے بڑھ رہا ہے۔ وزیر اعظم مسٹرنریندر مودی کی قیادت اور رہنمائی میں ریاستی حکومت کسانوں، غریبوں، خواتین اور نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لیے وقف ہے۔ “سروے بھونتو سکھینم: سروے سنتو نرمایا:” اور “واسودھائیو کٹمبکم” کی لازوال ثقافت کو مدنظر رکھتے ہوئے، ریاستی حکومت پوری لگن سے سبھی کی فلاح و بہبود کے لیے کام کر رہی ہے۔ ہمارا مقصد عوامی فلاحی اسکیموں اور ترقیاتی سرگرمیوں کے فوائد معاشرے کے آخری فرد تک پہنچانا ہے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو اتوار کو ودیشہ ضلع کے گنج باسودا میں نو تعمیر شدہ سول اسپتال کی عمارت کے افتتاح کے ساتھ ساتھ دیگر ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ مرکزی وزیر زراعت مسٹرشیوراج سنگھ چوہان اور وزیر مملکت (آزادانہ چارج) برائے حیوانات اور ڈیری، ودیشہ کے انچارج مسٹرلکھن پٹیل اس پروگرام میں خصوصی طور پر موجود تھے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے تیوندا میں ایک کالج کھولنے، گیارس پور کو نگر پنچایت کے طور پر ترقی دینے، گنج باسودا میونسپلٹی کی توسیع اور گنج باسودا میں ایک نرسنگ اور پیرا میڈیکل کالج کھولنے کا بھی اعلان کیا۔ پروگرام افتتاح کنیا پوجن کے ساتھ ہوا ۔
ٍٍ وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہاکہ کسانوں ، خواتین اور نوجوانوں کی بہتری کیلئے ریاستی حکومت کے ذریعہ مختلف سرگرمیاں نافذ کی ج ارہی ہیں۔ ندی جوڑو مہم کے تحت ریاست میں آبپاشی کا رقبہ بڑھانے اور ہر کھیت تک پانی پہنچانے کے ہدف کا کام جاری ہے ۔ بھائوانتر یوجنا سے سویابین کی واجب قیمت دلواتے ہوئے کسانوں کے حق کے پیسے ان کے کھاتوں میں بھیجے جار ہے ہیں۔ کسانوں سے گیہوں کی خریدی بھی2600روپے فی کوئنٹل کی شرح سے کی جائے گی۔ خواتین استحکام کاری کیلئے لاڈلی بہنا یوجنا کی رقم بڑھا کر 1500روپے ماہانہ کی گئی ہے ۔صنعتوں میں کام کرنے والی بہنوں کو 5ہزار روپے ماہانہ دلوانے کے مقصد سے خواتین استحکام کاری کے تحت صنعتوں کو رقم دستیاب کروائی جا رہی ہے ۔
ریاست مین ہر نوجوان کو روزگار سے جوڑتے ہوئے ان کی زندگی بہتر بنانے کیلئے ریاستی حکومت پابند ہے ۔
150کروڑروپے کی لاگت والے54ترقیاتی کاموں کا بھومی پوجن اور افتتاح
وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہاکہ آس باسودا کو 150کروڑروپے کی لاگت سے 54ترقیاتی کاموں کی سوغات ملی ہے ۔ اس میں32کروڑ 42لاکھ روپے کی لاگت سے بنے 150بستروں کے نئے سول اسپتال عوام کو وقف کیاگیا ہے۔ وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے جماندھر ندی پر4کروڑ کی لاگت سے بنے برج ، 13کروڑ21لاکھ روپے کی لاگت سے تیار مختلف راستوں، تقریباً3کروڑروپے کی لاگت سے4کے وی سب اسٹیشن میں ٹرانسفارمر ، تقریباً8کروڑروپے کی لاگت سے11گائووں میں نل جل اسکیموں ، ایک کروڑ 50لاکھ روپے کی لاگت سے سب جیل گنج باسودا میں40قیدیوں کیلئے بنی جیل بیرک ، ایک کروڑ79لاکھ روپے کی لاگت سے بنے سی ایچ او مکان سمیت3سب ہیلتھ سینٹر عمارتوں کا افتتاح کیا۔ وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے 85کروڑ84لاکھ روپے کی لاگت سے28ترقیاتی کاموں کا بھومی پوجن بھی کیا








